پاکستانیوں کیلئے انتہائی افسوسناک خبر ،58افراد لقمہ اجل بن گئے، کہرام مچ گیا

اسلام آباد(نیوز ڈیسک)پاکستان میں عالمی وبا کورونا وائرس سے گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران مزید 58 افراد جاں بحق ہوگئے جبکہ مجموعی اموات کی تعداد 27 ہزار432 ہو گئی۔نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر (این سی او سی) کی جانب سے جاری تازہ اعدادو شمار کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران ملک بھر میں مزید2 ہزار357 کورونا کیسز رپورٹ ہوئے۔ ملک میں کورونا کیسز کی مجموعی تعداد 12 لاکھ32ہزار595ہوگئی۔این سی او سی کے مطابق گزشتہ چوبیس گھنٹوں میں ملک بھر میں 48ہزار 151کورونا ٹیسٹ کیے گئے اور مثبت کیسز کی شرح 4.89 فیصد رہی۔

سندھ میں کورونا کے کیسز کی تعداد 4 لاکھ 53 ہزار51، خیبر پختونخوا میں ایک لاکھ 72 ہزار 210، پنجاب میں 4 لاکھ 25 ہزار703، اسلام آباد میں ایک لاکھ 4 ہزار619، بلوچستان میں 32 ہزار812، آزاد کشمیر میں 33 ہزار 923اور گلگت بلتستان میں 10 ہزار 277 ہو گئی ہے۔کورونا کے سبب سب سے زیادہ اموات پنجاب میں ہوئی ہیں جہاں 12 ہزار 490 افراد جان کی بازی ہار چکے ہیں جبکہ سندھ میں 7 ہزار310، خیبرپختونخوا 5 ہزار463، اسلام آباد 907، گلگت بلتستان 183، بلوچستان میں 345 اور آزاد کشمیر میں 734 افراد جان کی بازی ہار چکے ہیں۔

متعلقہ آرٹیکلز

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button