انگلینڈ کا دورہ پاکستان منسوخ کروانے میں کپتان این مورگن نے کا اہم کرداراداکیا، سپورٹس صحافی کا دعوی

کراچی(نیوز ڈیسک ) ایک سپورٹس صحافی نے دعوی کیا ہے کہ انگلینڈ کا دورہ پاکستان منسوخ کروانے میں برطانوی کپتان این مورگن کا بہت بڑا کردار ہے۔ نجی ٹی وی پر گفتگو کرتے ہوئے شعیب جٹ کا کہنا تھا کہ انگلینڈ کا دورہ پاکستان منسوخ کروانے میں برطانوی کپتان این مورگن کا بہت بڑا کردار ہے، این مورگن کے تانے بانے آئی پی ایل سے جاکر ملتے ہیں، ان کا مزید کہنا تھا کہ یوں محسوس ہورہا ہے کہ سیاست کے بعد اب کرکٹ کی ڈرٹی پالیٹکس میں بھی کک بیکس آگئے ہیں اور شاید این مورگن کو بھی کسی کک بیک نے اس دورے کو منسوخ کروانے پر مجبور کیا ہے جس کے بعد

انہوں نے اپنی حکومت اور پاکستان کی جانب سے ایڈوائزری جاری کیے جانے کے باوجود دورے سے انکار کیا، اس میں شاید انہیں اپنے ہم نوائوں کی حمایت بھی حاصل تھی اور انگلش بورڈ نے اپنے کپتان کے آگے گھٹنے ٹیک دیئے۔واضح رہے کہ نیوزی لینڈ کے دورہ منسوخ کرنے کے بعد انگلش کرکٹ بورڈ نے بھی اپنی ٹیمیں پاکستان بھیجنے سے معذرت کرلی۔ انگلش مینز اور ویمنز ٹیم کو اکتوبر میں پاکستان کا دورہ کرنا تھا۔ انگلش کرکٹ بورڈ کا کہنا ہے کہ سیکیورٹی اطلاعات پر ٹیم پاکستان نہیں بھیج سکتے۔ ای سی بی کا کہنا ہے کہ کھلاڑیوں اور معاون عملے کی ذہنی اور جسمانی فلاح اولین ترجیح ہے، کھلاڑی کورونا کی وجہ سے ذہنی دباؤ کا شکار ہیں ان پر مزید دباؤ نہیں ڈال سکتے۔انگلش بورڈ نے کہا کہ یقین ہے پاکستان کے دورے سے ٹی 20 ورلڈ کپ کے لیے تیاری نہیں ہوسکے گی سمجھتے ہیں فیصلے سے پی سی بی کو مایوسی ہوگی۔ ای سی بی حکام کا کہنا ہے کہ یقین ہے پی سی بی نے عالمی کرکٹ کی واپسی کے لیے انتھک محنت کی ہے، فیصلے سے پاکستان میں کرکٹ پر اثرات کے لیے معذرت خواہ ہیں۔ واضح رہے کہ انگلینڈ کی مینز ٹیم کو 13، 14 اکتوبر کو 2 ٹی ٹونٹی کھیلنا تھے، خواتین ٹیم نے بھی 2 ٹی 20 اور تین ون ڈے میچز پاکستان میں کھیلنا تھے۔

متعلقہ آرٹیکلز

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button