سعودیہ میں 30 ہزار لوگوں کو اسلام قبول کرانے والے فلپائنی عالم دین خالق حقیقی سے جاملے

ریاض (نیوز ڈیسک)فلپائن سے تعلق رکھنے والے مسلمان مبلغ 30 سال تک سعودی عرب کے دارالحکومت ریاض میں پڑھانے کے بعد انتقال کر گئے ، محمد دیلبینیا نے کینسر کی جنگ ہارنے سے پہلے 30 ہزار لوگوں کو اسلام قبول کرنے میں مدد کی۔ گلف نیوز کے مطابق ریاض کے قریب البطحاء سوسائٹی میں واقع کال اینڈ گائیڈنس سوسائٹی نے فلپائنی مبلغ شیخ محمد دیلبینیا کا سوگ منایا ، جو 30 سال سے زائد عرصے تک جاری رہنے والے سفر کے بعد منگل کو ریاض میں انتقال کر گئے ، اس دوران انہوں نے تقریباً 30 ہزار سے زائد لوگوں کی اسلام قبول کرنے میں مدد کی۔

اس حوالے سے سوسائٹی نے اپنے ایک بیان میں کہا کہ دیلبینیا جگر کے کینسر کے عارضے میں مبتلا تھے ، اس موذی مرض کے ساتھ طویل جنگ کے بعد ان کا انتقال ہوگیا ، ان کی نماز جنازہ بدھ کے روز ظہر کی نماز کے بعد ریاض کی مسجد عتیقہ میں ادا کی جائے گی اور ان کی میت منصوریہ قبرستان میں دفن کی جائے گی۔ بتایا گیا ہے کہ فلپائنی مبلغ نے 30 سال قبل سوسائٹی کے البطحاء کے دفتر میں اسلام قبول کیا ، جس کے بعد سے انہوں نے دفتر میں سرکاری مبلغ کی حیثیت سے کام کیا اس دوران انہوں نے 30 ہزار سے زائد مرد اور خواتین کے مذہب تبدیل کرنے میں کردار ادا کیا۔

متعلقہ آرٹیکلز

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button