1100 میں سے 1100 نمبر، طالبہ نے میٹرک میں ملکی تاریخ کا انوکھا ریکارڈ قائم کر دیا

مردان(نیوز ڈیسک) 1100 میں سے 1100 نمبر، خیبرپختونخوا سے تعلق رکھنے والی طالبہ نے میٹرک کے امتحان میں ملکی تاریخ کا انوکھا ریکارڈ قائم کر دیا- تفصیلات کے مطابق خیبرپختونخوا کے ضلع نوشہرہ کی تحصیل اکوڑہ خٹک سے تعلق رکھنی والی طالبہ قندیل نے میٹرک کے رزلٹ میں ملکی تاریخ کا انوکھا ریکارڈ قائم کر دیا۔ ہم نیوز کے مطابق آج ثانوی واعلیٰ ثانوی تعلیمی بورڈ مردان نے میٹرک کے رزلٹ کا اعلان کیا جس میں سائنس گروپ کی طالبہ قندیل نے 1100 میں 1100 نمبرز حاصل کئے ہیں۔حیران کن طور پر میٹرک کے رزلٹ میں دوسری پوزیشن تین طلبہ نے حاصل کی ہے۔

تینوں نے 1098 نمبرز حاصل کئے ہیں۔ دوسری جانب سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر صارفین طلبا کو مبارک باد پیش کر رہے ہیں اور ساتھ میں ان کے نمبرز کو لے کر دلچسپ تبصرے بھی کر رہے ہیں۔ایک صارف نے اپنی ٹوئٹ میں پوزیشن حاصل کرنے والوں کے نمبرز شیئر کرتے ہوئے کہا کہ یہ نیوٹن، آئنسٹائن سے بھی تیز ہیں۔رپورٹ کے مطابق میٹرک کے امتحان میں 70532 طلبہ و طالبات نے حصہ لیا ۔جس میں سے 68854 کامیاب قرار پائے۔ انٹرمیڈیٹ پارٹ ٹو میں 44415 طلباء و طالبات میں سے 42851 کامیاب قرار پائے۔میٹرک کا نتیجہ مجموعی طور پر 97.82 اور انٹرمیڈیٹ کے 96.48 فیصد رہا-

متعلقہ آرٹیکلز

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button