کورونا لاک ڈائون میں نرمی ، 23 ستمبر سے مارکیٹیں رات کتنے بجے تک کھل سکیں گی ؟

لاہور (نیوز ڈیسک) پنجاب بھر میں کورونا وائرس کے پیش نظر نافذ کیے جانے والے اسمارٹ لاک ڈاؤن میں نرمی کر دی ہے۔ تفصیلات کے مطابق نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر (این سی او سی ) کی ہدایت پر پنجاب حکومت نے بھی اسمارٹ لاک ڈاؤن میں نرمی کردی۔ پنجاب میں 23 ستمبر سے مارکیٹیں رات 10 بجے تک کھل سکیں گی اور صرف اتوار کو بند رہیں گی۔صوبے میں مزارات بھی کُھل جائیں گے۔ اِن ڈور ڈائننگ 50 فیصد ویکسی نیٹڈ افراد کے ساتھ رات 12 بجے تک ہوگی۔ صوبے میں سنیما گھروں پر پابندی برقرار رہے گی، ہر قسم کے کانٹیکٹ اسپورٹس فیسٹیولز اور سماجی تقریبات پر بھی پابندی ہوگی

جبکہ پبلک ٹرانسپورٹ 50 فیصد مسافروں کی گنجائش سے چلے گی۔ یاد رہے کہ گذشتہ روز نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر (این سی او سی) نے خبردار کرتے ہوئے کہا کہ ویکسی نیشن نہ کروانے والے یکم اکتوبر سے اندرون ملک اور بیرون ممالک ہوائی سفر نہیں کر سکیں گے، شادی کی تقریبات اور شاپنگ مالز میں بھی نہیں جا سکیں گے۔این سی او سی کی گائیڈ لائنز کے مطابق یکم اکتوبر سے مکمل ویکسی نیشن نہ کروانے والوں کو ڈائننگ ان اور ڈائننگ آؤٹ اور کسی ہوٹل یا گیسٹ ہاؤس میں رہائش کی اجازت نہیں ہوگی۔ اس کے علاوہ اساتذہ اور ٹرانسپورٹ اسٹاف بھی مکمل ویکسی نیشن کے بعد ہی اپنا کام جاری رکھ سکیں گے۔ واضح رہے کہ جیسے جیسے عوام کو ویکسین لگ رہی ہے ویسے ہی کورونا کی بڑھتی ہوئی شدت میں کمی بھی دیکھنے میں آ رہی ہے۔ گذشتہ چوبیس گھنٹوں کے دوران ملک بھر میں کورونا وائرس سے 47 افراد جاں بحق ہوگئے، جس کے بعد اموات کی تعداد 27 ہزار 374 ہوگئی۔ جبکہ کورونا کے 2333 کیسز رپورٹ ہوئے۔ پاکستان میں کورونا کے تصدیق شدہ کیسز کی تعداد 12 لاکھ 30 ہزار 238 ہوگئی۔

متعلقہ آرٹیکلز

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button