دورہ ختم ہونے کے بعد بھی پاکستانی حکام نے بہت خاطر تواضع کی،ٹام لیتھم

لاہور(نیوز ڈیسک) نیوزی لینڈ کی پاکستان آنے والی ٹیم کے کپتان ٹام لیتھم کا اہم ترین بیان سامنے آ گیا ہے جس میں انہوں نے پاکستان میں دورے کے اختتام کو فطری طور پر مایوس کن قرار دیا ہے ۔ ایک انٹرویو میں بات چیت کرتے ہوئے ٹام لیتھم کا کہنا تھا کہ دورے کا منسوخ ہونا پاکستان میں بسنے والوں کیلئے بھی مایوس کن ہے جہاں برسوں میں ہوم میچز بہت کم ملے ہیں ۔انہوں نے کہا کہ بابراعظم بہت خوش تھے کہ

انٹرنیشنل کرکٹ اور ہم وہاں موجود تھے لیکن سب کچھ بدل گیا ، دورہ منسوخ ہونے کے بعد پاکستان میں اتھارٹیز نے ہمارا بہت خیال رکھا ۔ ان کا کہنا تھا کہ میں اچھا اور ٹیم کے تمام کھلاڑی بھی اچھے ہیں ، میچ والے دن سب حیران تھے کہ کیا ہورہا ہے ، پھر ہمیں ٹیم مینجمنٹ کی جانب سے بتایا گیا کہ گھر واپس جارہے ہیں ، نیوزی لینڈ کرکٹ آف پلیئرز ایسوسی ایشن اور ہم سب کیلئے کھلاڑیوں کی حفاظت اولین ترجیح ہے ۔

متعلقہ آرٹیکلز

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button