سندھ کے شہر سکھر میں ایک اور ٹرین حادثہ، بوگی پٹری سے اتر گئی

سکھر (نیوز ڈیسک)صوبہ سندھ میں سکھر روہڑی کے قریب مال گاڑی کی بوگی پٹری سے اتر گئی۔ تفصیلات کے مطابق بوگی پٹری سے اترنے کی وجہ سے ڈاؤن ٹریک بلاک ہوگیا ، بوگی پٹری سے اترنے کی جگہ پر پٹری کو نقصان پہنچا ہے ، جس کی وجہ سے مختلف مسافر ریل گاڑیوں کو روک دیا گیا تاہم آخری خبریں آنے تک ریلوے ٹریک بحال کرنے کے لیے کام شروع ہو نہ سکا۔خیال رہے کہ پاکستان ریلوے میں آئے روز حادثات معمول بنتے جارہے ہیں رواں ماہ 3ستمبر کو

بھی ایک حادثہ پیش آیا جہاں کراچی سے ساہیوال آنے والی کارگو ٹرین کی 5 بوگیاں پٹری سے اتر گئیں ، ساہیوال آنے والی کارگو ٹرین کی 5 بوگیاں روہڑی اور پنوعاقل کے درمیان اسٹیشن منڈو ڈیرو کے قریب پٹری سے اتریں ، جس کے باعث اپ ٹریک پر ٹرینوں کی آمدروفت معطل ہوگئی ، مال گاڑی کی بوگیاں پٹری سےاترنے کے باعث قراقرم ، پاکستان ایکسپریس اوردیگرٹرینوں کو روہڑی اسٹیشن روک لیا گیا ، ٹریک کو بحال کرنے کے لئے امدادی کاموں کا آغاز کردیا گیا۔

متعلقہ آرٹیکلز

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button