پاکستانیوں کیلئے انتہائی افسوسناک خبر، 81افراد لقمہ اجل بن گئے، تشویشناک صورتحال

لاہور (نیوز ڈیسک)ملک بھر میں کورونا وائرس کے باعث اموات کا سلسلہ تاحال جاری ہے۔ تفصیلات کے مطابق گذشتہ چوبیس گھنٹوں کے دوران ملک بھر میں کورونا وائرس سے مزید 81 افراد جان کی بازی ہار گئے جس کے بعد اموات کی تعداد 27 ہزار 327 ہوگئی۔ پاکستان میں کورونا کے تصدیق شدہ کیسز کی تعداد 12 لاکھ 27 ہزار 905 ہوگئی۔ نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر (این سی او سی) کی جانب سے جاری تازہ اعدادو شمار کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران ملک بھر میں مزید ایک ہزار897 کورونا کیسز رپورٹ ہوئے۔ملک میں کورونا کیسز کی مجموعی تعداد 12 لاکھ27ہزار905 ہوگئی۔

این سی او سی کے مطابق گذشتہ چوبیس گھنٹوں میں ملک بھر میں 46 ہزار 231 کورونا ٹیسٹ کیے گئے اور مثبت کیسز کی شرح 4.10 فیصد رہی۔دوماہ بعد کورونا کیسز دوہزار کی سطح سے کم ہوئے۔ نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر کے تازہ ترین اعدادوشمار کے مطابق پنجاب میں 4 لاکھ 23 ہزار 670، سندھ میں 4 لاکھ 51 ہزار 448، خیبر پختونخوا میں ایک لاکھ 71 ہزار 589، بلوچستان میں 32 ہزار 772، گلگت بلتستان میں 10 ہزار 257، اسلام آباد میں ایک لاکھ 4 ہزار 348 جبکہ آزاد کشمیر میں 33 ہزار 821 کیسز رپورٹ ہوئے۔ملک بھر میں اب تک ایک کروڑ 89 لاکھ 50 ہزار 39 افراد کے ٹیسٹ کئے گئے، گذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 46 ہزار 231 نئے ٹیسٹ کئے گئے، اب تک 11 لاکھ 37 ہزار 656 مریض صحتیاب ہوچکے ہیں جبکہ 4 ہزار 846 مریضوں کی حالت تشویشناک ہے۔ اکستان میں کورونا سے ایک دن میں 81 افراد جاں بحق ہوئے جس کے بعد وائرس سے مرنے والوں کی تعداد 27 ہزار 327 ہوگئی۔ کورونا کے سبب سب سے زیادہ اموات پنجاب میں ہوئی ہیں جہاں 12 ہزار 449 افراد جان کی بازی ہار چکے ہیں جبکہ سندھ میں 7 ہزار289، خیبرپختونخوا 5 ہزار426، اسلام آباد 904، گلگت بلتستان 182، بلوچستان میں 344 اور آزاد کشمیر میں 733 افراد جان کی بازی ہار چکے ہیں۔

متعلقہ آرٹیکلز

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button