کینیڈا انتخابات، جسٹن ٹروڈو ایک بار پھر کامیاب ہو گئے

کینیڈا (نیوز ڈیسک) کینیڈا کے انتخابات میں جسٹن ٹروڈو کے ایک مرتبہ پھر کامیاب ہونے کے امکانات روشن ہو گئے ہیں۔ تفصیلات کے مطابق جسٹن ٹروڈو کا تیسری بار وزیراعظم بننے کا واضح امکان ہے، کینیڈا عام انتخابات 2021ء میں وٹوں کی گنتی جاری ہے۔ حکمران جماعت لبرلز کی ایک بار پھر اقلیتی حکومت بنانے کے لیے تیار ہے، جسٹن ٹروڈو کی لبرل پارٹی 155 نشستوں کےساتھ پہلے نمبر پر موجود ہے۔انتخابات میں کنزرویٹوپارٹی 121 نشستوں کے ساتھ دوسرے نمبر پرجبکہ حکومت بنانے والی جماعت کو 170نشستیں حاصل کرنا ہوں گی۔ یاد رہے کہ کینیڈین ایوان میں 338 نشستیں ہیں۔

دوسری جانب کینیڈا کی اہم اپوزیشن پارٹی کنزرویٹو نے شکست تسلیم کرلی ہے۔ یاد رہے کہ کینیڈا میں الیکشن دو سال بعد ہونے تھے مگر جسٹن ٹروڈو کے اعلان کے بعد 20 ستمبر کو قبل از وقت الیکشن منعقد کیے گئے۔جسٹن ٹروڈو نے حکومت میں عددی برتری حاصل کرنے کیلئے ملک میں قبل ازوقت الیکشن کروانے کا اعلان کیا تھا۔ جسٹن ٹروڈو ، جن کی لبرل پارٹی نے 2015ء میں اکثریت حاصل کی تھی لیکن 2019ء کے الیکشن میں انہوں نے 157 نشستیں جیت کر اتحادی حکومت بنائی تھی ،تاہم اب امید کی جا رہی ہے کہ جسٹن ٹروڈو اس الیکشن میں اکثریت واپس حاصل کرلیں گے۔ اس مرتبہ کی انتخابی مہم کے دوران جسٹن ٹروڈو پر مظاہرین نے پتھراؤ بھی کیا تھا۔غیر ملکی میڈیا رپورٹس کے مطابق جسٹن ٹروڈو انتخابی مہم کے بعد اپنی بس میں روانہ ہورہے تھے کہ ان پر مظاہرین کی جانب سے پتھراؤ کیا گیا جس میں جسٹن ٹروڈو محفوظ رہے۔ مقامی صحافی کے مطابق اس موقع پر میڈیا بس میں سفر کرنے والے 2 افراد پر بھی پتھراؤ کیا گیا لیکن وہ بھی محفوظ رہے ۔ کنزرویٹو پارٹی کے رہنما اور اپوزیشن لیڈر نے اس واقعے کو ناقابل قبول قرار دیا ہے۔

متعلقہ آرٹیکلز

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button