نیوزی لینڈ کی اتنی فوج نہیں جتنی ان کی ٹیم کو سکیورٹی فراہم کی گئی، شیخ رشید احمد

اسلام آباد (نیوز ڈیسک ) وفاقی وزیر داخلہ شیخ رشید احمد کا کہنا ہے کہ اتنی تو نیوزی لینڈ میں فورسز نہیں ہوں گی جتنی انہیں پاکستان میں سکیورٹی فراہم کی گئی ۔اسلام آباد میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے شیخ رشید احمد کا کہنا تھا کہ پہلی بار کسی کرکٹ ٹیم کو وفاقی کابینہ نے آرمی کی سکیورٹی فراہم کرنے کی منظوری دی، نیوزی لینڈ کی ٹیم کو سکیورٹی فراہم کرنا ہما را فرض تھا،انہیں فول پروف سکیورٹی فراہم کی گئی،سکیورٹی کا کوئی مسئلہ نہیں تھا،

معلوم نہیں کہ آخری وقت میں انہوں نے ایسا فیصلہ کیو ں کیا۔شیخ رشید کا مزید کہنا تھا کہ بھارت میں کورونا کے باعث تباہی پھیلی ہوئی ہے اور کرکٹ بھی نہیں ہورہی، گزشتہ ایک ماہ سے بھارت ہمارے خلاف منفی پروپیگنڈا کررہا ہے،اپوزیشن بھی نیوزی لینڈ کی ٹیم کے واپس جانے کا ملبہ ہم پر ڈال رہی ہے،سری لنکا اور جنوبی افریقہ سمیت دیگر ٹیمیں بھی یہاں آئیں ،انہیں تو کوئی مسئلہ نہیں ہوا،ایک وقت آئے گا جب سب یہاں کھیلنے آئیں گے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں