زمین پٹھی نہ آسمان گرا، 17 ملزمان نے 10 سالہ بچے کو بدفعلی کا نشانہ بنا دیا،لرزہ خیز تفصیلات

چنیوٹ (نیوز ڈیسک ) 17ملزمان نے 10 سالہ بچے کو زیادتی کا نشانہ بنا دیا۔فصلوں لے جا کر رسیوں سےباندھ دیا،باری باری زیادتی کرتے رہے جب کہ موبائل فون پر ویڈیو بھی بناتے رہے۔رپورٹ کے مطابق ضلع چنیوٹ کے بھوانہ سرکل میں بدفعلی کا بڑا خوفناک واقعہ سامنے آ گیا، بھوانہ کے نواحی چاہ کلر والا میں دس سالہ یتیم بچے سے مبینہ اجتماعی جنسی زیادتی کی گئی۔سترہ افراد پر مشتمل جنسی درندہ گروہ کے خلاف مقدمہ درج کر لیا گیا ہے۔بھوانہ کے نواحی چاہ کلر والا موضع سلیمان میں باسط نواز کا والد دو سال قبل فوت ہو چکا ہے اور وہ اپنے ماموں محمد شفیع کے زیر کفالت ہے گزشتہ

شام تقریباً بوقت سات بجے احتشام، آ غا خان اور محمد فاروق اسے گھر سے بلا کر باہر ایک موٹر پر لے گئے اور اجتماعی بد فعلی کر کے اپنی درندگی کی پیاس بجھائی، بتایا گیا ہے کافی دنوں سے سترہ درندہ صفت جنسی گروہ، مزکورہ یتیم بچے کو بلیک میل کر کے مختلف اوقات میں بدفعلی کرتے رہے ہیں، متاثرہ بچے کے ماموں محمد شفیع کی مدعیت میں تھانہ بھوانہ پولیس نے مقدمہ درج کر لیا ہے اور ملزمان کی گرفتاری کے لیے پولیس چھاپے مار رہی ہے تا حال پولیس درندہ صفت گروہ میں سے کسی ملزم کو گرفتار کرنے میں کامیاب نہیں ہو سکی، متاثرہ بچے کے ماموں محمد شفیع نے وزیر اعلی پنجاب، آ ئی جی پولیس پنجاب، آ ر پی او فیصل آباد اور ڈی پی او چنیوٹ سے درندہ صفت گروہ کو فوری گرفتار کرنے کا مطالبہ کیا ہے۔دوسری جانب تھانہ سٹی سمندری کے علاقہ زم زم کالونی کے رہائشی احسن نے پولیس کو بتایا کہ میرے 14 سالہ بیٹے عبداللہ کو نئی سمندری کے 22 سالہ ملزم نقیب اللہ نے زیادتی کا نشانہ بنایا ہے ۔ پولیس نے مقدمہ درج کرکے کار روائی کا آغاز کردیا ہے ۔ تھانہ صدر سمندری کے علاقہ 461 گ ب میں شکیل نامی شہری نہیں پولیس کو بتایا کہ ملزم عثمان اور 5 افراد نے میرے بیٹے فہد کیساتھ زیادتی کی کوشش کی ہے ، پولیس نے مقدمہ درج کرکے کارر وائی کا آغاز کردیا ہے ۔

متعلقہ آرٹیکلز

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button