سفاکیت کی انتہا ہوگئی، ملزم نے بیٹی کے سامنے ماں کوعصمت دری کا نشانہ بنا ڈالا

لاہور (نیوز ڈیسک )لاہور میں ایک ملزم نے خاتون کو اس کی بیٹی کے سامنے زیادتی کا نشانہ بنا ڈالا۔ تفصیلات کے مطابق لاہور کے علاقہ لیاقت آباد میں خاتون کو کم سن بیٹی کے سامنے گن پوائنٹ پر زیادتی کا نشانہ بنایا گیا، پولیس نے مقدمہ درج کرکے ملزم کو گرفتار کرلیا۔ ملزم نے خاتون کے تیرہ سالہ بیٹی کو بھی زیادتی کا نشانہ بنانے کی کوشش کی۔پولیس کو درج کروائی جانے والی ایف آئی آر کے مطابق ملزم نے ہمسائے کے گھر میں گھس کر گن پوائنٹ پر خاتون کو زیادتی کا نشانہ بنایا۔ ملزم ماں بیٹی پر جسم فروشی کرنے کے لیے دباؤ ڈالتا تھا۔ خاتون کے انکار پر ملزم نے زیادتی کر ڈالی۔

پولیس نے مقدمہ درج کرکے ملزم کو گرفتار کرلیا۔ پولیس نے کہا کہ خاتون کی میڈیکل رپورٹ آنے کے بعد حقائق سامنے آئیں گے، پولیس کے مطابق خاتون سے گن پوائنٹ پر زیادتی کا واقعہ گذشتہ روز پیش آیا۔واضح رہے کہ حال ہی میں زیادتی کے واقعات میں ہوشربا اضافہ ہوا ہے۔ یاد رہے کہ گذشتہ روز ایک اور واقعہ پیش آیا تھا جس نے بے حیائی کی تمام حدیں پار کر دی تھیں۔ گلشن راوی میں گھر کی چھت پر برہنہ ہوکر ہمسائی کو ہراساں کر نےوالے اوباش گرفتار کرکے مقدمہ درج کر لیا گیا، ملک سٹریٹ گلشن راوی کے ابراہیم کی مدعیت میں مقدمہ درج کیا گیا، ایف آئی آر کے مطابق 27 سالہ صبا اپنے گھر کی چھت پر کپڑے ڈال رہی تھی کہ اسی دوران ہمسایہ عمران اپنے گھر کی چھت پر برہنہ ہوگیا اور صبا کو ہراساں کرتا رہا۔پولیس نے کہا کہ مقدمہ درج کرکے ملزم عمران کو گرفتار کر لیا گیا ہے، گذشتہ روز بھی گلشن راوی میں لڑکی کو نوجوان نے برہنہ ہوکر ہراساں کیا تھا جس کا ملزم سی سی ٹی وی فوٹیج کے باوجود تا حال پولیس کی گرفت میں نہیں آ سکا۔

متعلقہ آرٹیکلز

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button