مسجد نبوی جانے کے خواہشمند افراد کو خوشخبری سنادی گئی

مدینہ منورہ (نیوز ڈیسک ) مسجد نبوی ﷺ جانے کے خواہشمند افراد کو خوشخبری سنادی گئی۔ تفصیلات کے مطابق سعودی وزارت حج و عمرہ کی جانب سے قوانین میں نرمی کی گئی ہے جس کے تحت مسجد نبوی ﷺ میں نماز ادا کرنے کے لیے اجازت کی شرط ختم کردی گئی ، سعودی حکام نے عالمی وباء کورونا وائرس کی وجہ سے عائد پابندیوں کا از سر نو جائزہ لینے کے بعد قوانین میں نرمی کا اعلان کیا۔اس ضمن میں سعودی وزارتِ حج و عمرہ کی جانب سے جاری کردہ ایک بیان میں کہا گیا ہے کہ اب مسجدِ نبوی ﷺ میں نماز ادا کرنے والوں کو اجازت لینے کی ضرورت پیش نہیں آئے گی ،

کیوں کہ نمازکی ادائیگی کیلئے اعتمرنا ایپلی کیشن کے ذریعے اجازت کی شرط ختم کردی گئی ہے ، خواہش مند افراد اب مسجد نبویﷺ میں بغیر اجازت نامے کے نماز ادا کرسکیں گے۔اعلامیہ کے مطابق ریاض الجنٰہ میں نماز، روضہ رسول ﷺ پرحاضری کیلئے اجازت نامہ ضروری ہوگا ، روضہ رسول ﷺ پر حاضری کے لیے اعتمرنا ایپ پر درخواست دینا ہوگی ، جس کے لیے شہریوں کا کورونا ویکسین لگوانا لازمی ہے جب کہ صحت کی حالت ظاہرکرنا مسجدنبویﷺ میں داخلے اور نماز ادائیگی کی واحد شرط ہے۔علاوہ ازیں مسجد نبوی ﷺ میں تقریباً ڈیڑھ سال بعد آب زمزم کے کولر دوبارہ رکھنے کا اعلان کردیا گیا ، مسجد نبوی میں زمزم کے کولر واپس رکھنے کی منظوری حرمین شریفین انتظامیہ کی جانب سے دی گئی ہے ، جس کے تحت مسجد کے تمام حصوں میں آب زمزم کے کولر واپس رکھے جا رہے ہیں ، مسجد نبوی انتظامیہ کی جانب سے کہا گیا ہے کہ عالمی وباء کورونا وائرس کے باعث مسجد نبوی سے اٹھالئے گئے زمزم کے کولروں کو تمام تر احتیاطی و حفاظتی تدابیر کے ساتھ واپس رکھا جارہا ہے ، کیوں کہ اب حالات قابو میں ہیں اور ملکت کے رہائشیوں کی بڑی تعداد کورونا ویکسین بھی لگوا چکی ہے۔بتایا گیا ہے کہ زمزم کے کولروں کی واپسی کے دوران صحت کے پہلو سے تمام حفاظتی تدابیر اور احتیاطی اقدامات پر عمل درآمد کیا جائے گا ، اس مقصد کے لیے قائم کردہ زمزم کی لیبارٹری پانی کے معیار اور سلامتی کے تحفظ کے حوالے سے ایک اہم عنصر ہے ، یہ تجربہ گاہ جدید ترین ٹیکنالوجی اور آلات سے لیس ہے اور یہاں خصوصی تکنیکی عملہ روزانہ کی بنیاد پر مختلف جگہوں سے پانی کے نمونے لے کر ان کی جانچ کرتا ہے۔

متعلقہ آرٹیکلز

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button