پاکستان کی جانب سے خوردنی اشیاء سے لدے 17 ٹرک افغان حکام کے حوالے کر دیئے گئے

اسلام آباد (نیوز ڈیسک)پاکستان کی جانب سے اشیائے خوردو نوش سے لدے ٹرک افغانستان کے حوالے کر دئے گئے ہیں۔ تفصیلات کے مطابق حکومت پاکستان کی جانب سے انسانی بنیادوں پر خوردنی اشیا سے لدے 17 ٹر ک افغان حکام کے حوالے کر دئے گئے ہیں۔ ان اشیا میں چینی، دالیں، ٹا وغیرہ شامل ہیں‌۔ یہ اقدام اس لیے کیا گیا طورخم بارڈر کے ذریعے فیڈریشن آف پاکستان چیمبرز آف کامرس اینڈ انڈسٹری (ایف پی سی سی آئی) کی جانب سے حکومت کے ایک اقدام کے تحت پڑوسی ملک کو انسانی بنیادوں پر مدد فراہم کی جا سکے۔چیئرمین پی اے سی ایف نے بتایا کہ ٹرک میں لدی اشیا میں 65 ٹن چینی،

3 ٹن دالیں، 190 ٹن آٹا ، 11 ٹن کوکنگ آئل اور 31 ٹن چاول شامل ہیں جبکہ سی 130جہازسے 32 ٹن آٹا، 6 ٹن کوکنگ آئل اور 2 ٹن ادویات کا انتظام کیا۔چیئرمین پی اے سی ایف کا کہنا تھا کہ افغان ہمارے مسلمان بھائی اورپڑوسی ہیں ، پاک افغان تعاون فورم ملک کے لوگوں کی مدد کے لیے قائم کیا گیا تھا۔یاد رہے کہ اس سے قبل تین سی 130 طیاروں سے کے ذریعے امداد سامان افغانستان پہنچایا جا چکا ہے ، امداد میں آٹا ، گھی اور بڑی مقدار میں ادویات شامل تھیں۔ دفتر خارجہ کے ترجمان نے کہا تھا کہ وزیر اعظم عمران خان کی ہدایات پر افغان عوام کو امدادی سامان بھیجا گیا تھا جسے کابل ائیرپورٹ پر افغانستان میں پاکستانی سفیر منصور احمد خان نے وصول کیا۔یاد رہے کہ اس سے قبل پاکستان نے افغانستان کو انسانی بنیادوں پر خوراک اور ادویات بھجوانے کا فیصلہ کیا تھا۔ دفتر خارجہ کے ترجمان عاصم افتخار نے ایک بیان میں کہا ہے کہ امدادی سامان لے کر تین سی 130 طیارے افغانستان جا رہے ہیں، فضائی راستے سے فوری امداد کے بعد زمینی راستے سے امداد بھجوائی جائے گی۔ ترجمان کا کہنا تھا کہ حکومت موجودہ مشکل صورتحال میں افغان بھائیوں کی امداد جاری رکھے گی، عالمی برادری بحران میں افغانستان کی انسانی بنیادوں پر امداد کے لیے کردار ادا کرے۔

متعلقہ آرٹیکلز

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button