نیوزی لینڈ کے پاس کوئی اطلاع نہیں تھی، صرف بہانہ بنایا گیا

اسلام آباد (نیوز ڈیسک)وزیر داخلہ شیخ رشید نے کہا ہے کہ نیوزی لینڈ کے پاس بھی کوئی اطلاع نہیں تھی، صرف بہانہ بنایا گیا، چلمن کے پیچھے کیا ہے آئندہ کچھ روز میں پتا چلے گا۔ایک انٹرویو میں انہوںنے کہا کہ بھارت ہمارے خلاف ایک ماہ سے پروپیگنڈا کررہا ہے، نیوزی لینڈ ٹیم کے دورہ پاکستان کا چیپٹر کلوز سمجھیں، جوکوشش کرنی تھی وہ کرلی۔شیخ رشید نے کہا کہ نیوزی لینڈ کی ٹیم کو ہیڈ آف دی اسٹیٹ سیکیورٹی دی گئی تھی۔شیخ رشید نے بتایا کہ وزیراعظم عمران خان نے نیوزی لینڈ کی وزیراعظم سے بات کی، نیوزی لینڈ کی وزیراعظم کا کہنا تھا کہ ٹیم پر باہر حملہ ہوسکتا ہے۔انہوں نے واضح کیا کہ پاکستان کے کسی ادارے کے پاس نیوزی لینڈ ٹیم کے بارے میں کوئی تھریٹ نہیں تھی۔

متعلقہ آرٹیکلز

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button