چھٹی کےر وز پاکستان میں کہرام مچ گیا، 71افراد لقمہ اجل بن گئے

اسلام آباد (نیوز ڈیسک) پاکستان میں عالمی وبا کورونا وائرس سے گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران مزید 71 افراد جاں بحق ہوگئے اور ملک بھر میں اب تک ہونے والی اموات کی مجموعی تعداد 27 ہزار206 ہو گئی ، چوبیس گھنٹوں میں ملک بھر میں 55 ہزار 27 کورونا ٹیسٹ کیے گئے جہاں مثبت کیسز کی شرح 4.68 فیصد رہی اور گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران ملک بھر میں مزید 2ہزار580 کورونا کیسز رپورٹ ہوئے جس کے ساتھ ہی کورونا کیسز کی مجموعی تعداد 12 لاکھ 23 ہزار841 ہوگئی۔نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر کی جانب سے جاری کردہ تازہ ترین اعداد و شمار کے مطابق پاکستان میں اب

تک رپوروٹ ہونے واللے کورونا کیسز میں سندھ میں کورونا مریضوں کی تعداد 4 لاکھ 50 ہزار 126 ہے ، صوبہ خیبر پختونخوا میں کورونا کے ایک لاکھ 71 ہزار 72 کیسز سامنے آچکے ہیں ، صوبہ پنجاب میں یہ تعداد 4 لاکھ 21 ہزار800 ہے ، وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں اب تک کورونا کے ایک لاکھ 4 ہزار114 مریض رپورٹ ہوئے ، جب کہ صوبہ بلوچستان میں کورونا کا شکار ہونے والے شہریون کی تعداد 32 ہزار757 ہے ، آزاد کشمیر میں 33 ہزار 732 اور گلگت بلتستان میں اب تک 10 ہزار 240 افراد میں کورونا کی تصدیق ہوچکی ہے۔این سی او سی کے مطابق پاکستان مین کورونا کے سبب سب سے زیادہ اموات صوبہ پنجاب میں ہوئی ہیں جہاں اب تک مجموعی طور پر 12 ہزار 396 افراد جان کی بازی ہار چکے ہیں جب کہ صوبہ سندھ میں یہ تعداد 7 ہزار258 ہے ، صوبہ خیبرپختونخوا میں 5 ہزار 395 مریضوں کی کورونا سے موت ہوئی ، وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں یہ تعداد 902 ہے ، جب کہ گلگت بلتستان میں کورونا کے باعث اب تک 182 شہری جاں بحق ہوچکے ہیں ، صوبہ بلوچستان میں کورونا 344 افراد کی جانیں نگل گیا اور آزاد کشمیر میں اب تک کورونا کی وجہ سے 729 افراد کا انتقال ہوچکا ہے۔

متعلقہ آرٹیکلز

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button