سعودی عرب میں غیر ملکیوں کیخلاف کریک ڈائون ، ایک ہفتے میں 16ہزار غیر ملکی گرفتار

ریاض(نیوز ڈیسک)سعودی عرب میں صرف ایک ہفتے میں مختلف قوانین کی خلاف ورزی پر 16 ہزار سے زائد غیر ملکیوں کو گرفتار کرلیا گیا۔ اُردو نیوز کے مطابق سعودی عرب میں گزشتہ ایک ہفتے کے دوران 9 ستمبر سے 15 ستمبر تک غیر قانونی طور پر مقیم 16 ہزار 466 تارکین کو گرفتار کیا گیا ، جن میں 6470 افراد ایسے تھے جنہوں نے اقامہ قوانین کی خلاف ورزی کی ، گرفتار شدگان میں سے 8182 افراد ایسے ہیں جن کی طرف سے سرحدی قوانین کی خلاف ورزی کی گئی جب کہ گرفتار کیے گئے 1814 افراد سعودی عرب میں نافذ لیبر قوانین کی خلاف ورزی کے مرتک پائے گئے اس کے

علاوہ 304 ایسے افراد کو بھی گرفتار کیا گیا جو سرحدوں میں ملوث تھے۔اس ضمن میں غیر قانونی تارکین سے پاک وطن مہم کے تحت کام کرنے والی مشترکہ کمیٹی نے بتایا کہ اقامہ و لیبر قوانین کی خلاف ورزیوں میں ملوث افراد کو سہولت ، پناہ اور ٹرانسپورٹ کی سہولت فراہم کرنے پر13 افراد کو گرفتار کیا گیا جب کہ 21 ایسے افراد کو بھی گرفتار کیا گیا ہے جو سرحد عبور کرکے بیرون ملک جانے کی کوشش کر رہے تھے ، گرفتار کیے گئے تارکین میں سے 32 فیصد کا تعلق یمن ہے ، 64 فیصد ایتھوپین اور 4 فیصد دیگر ممالک کے شہری ہیں۔علاوہ ازیں مملکت میں ماحولیاتی سلامتی کے لیے قائم کردہ سپیشل فورس نے عسیر کی معروف تفریح گاہ السودۃ میں ممنوعہ مقامات پر باربی کیو کرنے پر 3 سعودی شہریوں اور ایک پاکستانی کو گرفتار کرلیا ، اس حوالے سے ماحولیاتی سلامتی کی ترجمان سپیشل فورس رائد المالکی نے بتایا کہ ممنوعہ مقامات پر آگ جلانے پر تین ہزار ریال تک کا جرمانہ کیا جاتا ہے جس کے تحت گرفتار کیے گئے افراد کے خلاف پابندی کی خلاف ورزی پر مقرر کردہ قانونی کارروائی عمل میں لائی گئی۔

متعلقہ آرٹیکلز

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button