نیوزی لینڈ نے دورہ پاکستان کیوں منسوخ کیا، اصل وجہ سامنے آگئی

اسلام آباد(نیوز ڈیسک)نیوزی لینڈ کرکٹ ٹیم کا دورہ پاکستان منسوخ کرنے کی اصل وجہ سامنے آ گئی۔نیوزی لینڈ کے میڈیا نے دعویٰ کیا ہے کہ نیوزی لینڈ کی حکومت کو پاکستان میں کرکٹ ٹیم کے خلاف تھریٹ کی اطلاع فائیوآئیز کی جانب سے دی گئی تھی۔فائیو آئیز نیوزی لینڈ ، آسٹریلیا،کنیڈا ،امریکا اور برطانیہ پر مشتمل انیٹنلی جینس اتحاد ہے۔نیوزی لینڈ ہیرالڈ نے غیرملکی میڈیا کےحوالے سے دعویٰ کیا کہ یہ اطلاع قابل بھروسہ تھی ،جس کے بعد نیوزی لیںڈ کرکٹ بورڈ کے چئیرمین نے پی سی بی کے چئیرمین کو ٹیلی فون کیا جب کہ دونوں ممالک کے وزرائے اعظم کے درمیان بھی

ٹیلی فون پر رابطے ہوئے اور ان رابطوں کے بارہ گھنٹے بعد نیوزی لینڈ ٹیم کا دورہ پاکستان ختم کرنے کا اعلان کر دیا گیا۔ میڈیا کے مطابق نیوزی لینڈکے نائب وزیراعظم گرانٹ روبرٹسن نے خطرات کی نوعیت نہیں بتائی تاہم انہوں نے تصدیق کی کہ اطلاع قابل بھروسہ تھی اور فوری اقدام ضروری تھا۔وزیرداخلہ شیخ رشید نےپریس کانفرنس میں کہا تھاکہ نیوزی لینڈ ٹیم کےحوالے سےکوئی سیکیورٹی تھرٹ نہیں اورسیکیورٹی کےفول پروف انتظامات کئے گئے ہیں۔واضح رہے کہ فائیوآئیز نیوزی لینڈ ، آسٹریلیا،کنیڈا ،امریکا اور برطانیہ پر مشتمل انگلش بولنے والے پانچ جمہوری ملکوں پر مشمتل اینٹلی جینس شئیرنگ انتظام ہے،جو سردجنگ کے دوران سوویت یونین پر نظر رکھنے کے لیے قائم کیا گیا تھا۔

متعلقہ آرٹیکلز

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button