پاکستان اور نیوزی لینڈ سیریز کی منسوخی پر مریم نواز کا طنز، وفاقی وزیر کا شدید ردعمل

لاہور(نیوز ڈیسک)پاکستان اور نیوزی لینڈ سیریز کی منسوخی پر مریم نواز کا طنز، وفاقی وزیر کا شدید ردعمل۔ تفصیلات کے مطابق وفاقی وزیر برائے توانائی حماد اظہر نے سابق وزیر اعظم نواز شریف کی صاحبزادی کے ایک متنازعہ ٹوئٹ پر شدید ردعمل دیا ہے۔ نیوزی لینڈ اور پاکستان کی سیریز منسوخ ہونے پر مریم نواز نے وزیراعظم عمران خان کو طنز کا نشانہ بنایا تھا۔مریم نواز نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر ٹویٹ کرتے ہوئے کہا کہ “میں سبز پاسپورٹ کی عزت کراوں گا “۔ اس پر ردعمل دیتے ہوئے حماد اظہر نے ٹوئٹ کیا کہ "ہم سے بے شک نفرت کرو لیکن میری دھرتی کی کچھ تو نمک

حلالی کرو جس کی دولت سے باہر جائدادیں بنائیں”۔دوسری جانب وزیراعظم کے معاون خصوصی شہباز گل کی جانب سے بھی مریم نواز کے طنزیہ ٹوئٹ پر جوابی ٹوئٹس کیے گئے۔مریم نواز کی طنزیہ ٹوئٹ پر ردعمل دیتے ہوئے شہباز گل نے کہا کہ اللہ آپ کی حالت پر رحم کرے اور ان پر بھی جنہیں اس دماغ کو برداشت کرنا پڑتا ہے، اگر کوئی دوسرا آپکے ملک کے ساتھ اچھا نہ کرے تو اپنے ملک کے ساتھ کھڑے ہوتے ہیں لیکن آپ تو اپنے ہی ملک کی سوتن بنی ہوئی ہیں۔انہوں نے مزید کہا کہ ہاں مانتا ہوں کہ ایک پاکستانی کے طور پر دل اداس ہے، تکلیف میں ہوں۔لیکن مریم صفدر اور انکی تین کنیز صحافی بی بیاں ،مودی اور ہندوستانی میڈیا کی جگتیں یاد رہیں گی- یاد رکھیں ہم پاکستاانی ہیں۔ہم ہار نہیں مانتے۔جس جس نے ہاکستان سے برا کیا وہ بھلے نواز ہو یا مودی،نامراد بے توقیر ہوا۔ پاکستان میں کرکٹ ہوتی رہے گی انشاللہ۔ نیوزی لینڈ چلا گیا تو کوئی بات نہیں دنیا میں اور ٹیمیں بھی موجود ہیں۔ پاکستان کھیلے گا بھی اور جیتے گا بھی۔ اس بہادر قوم کو کرکٹ اور جنگ دونوں لڑنی بھی آتی ہیں اور جیتنی بھی آتی ہیں۔

متعلقہ آرٹیکلز

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button