حکومتی رٹ میں کوئی خلل ڈالے گا تو سختی سے نمٹا جائے گا، آئی جی پنجاب کی پریس کانفرنس

لاہور (مانیٹرنگ ڈیسک)آئی جی پنجاب انعام غنی نے کہا ہے کہ قانون کی حکمرانی بہت ضروری ہے ، اگر کوئی حکومتی رٹ میں کوئی خلل ڈالے گا تو اس سے سختی کے ساتھ نمٹا جائے گا ، کرپشن کسی بھی صورت قابل قبول نہیں ہوگی ۔ عہدے کا چارج سنبھالنے کے بعد پریس کانفرنس کرتے ہوئے آئی جی پنجاب انعام غنی نے کہا کہ قربانیوں کے باوجود لوگ ہم سے خوش نہیں ہیں ، عوام کی ہم سے خوش نہ ہونے کی وجہ ہمارا رویہ ہے ، اسی لیے پولیس کے رویے میں تبدیلی لانا میری بڑی خواہش ہے ، کیونکہ رویے میں تبدیلی سے ہمارا عوام سے رابطہ مضبوط ہوگا ، جس کے لیے ولیس کی بدنامی

والے تمام کام روکنے کی کوشش کریں گے ۔ آئی جی پنجاب نے کہا کہ اپنے گھر واپس آنے پر خوشی محسوس کر رہا ہوں ، اعتماد کرنے پر وزیراعظم اور وزیراعلیٰ کا مشکور ہوں ، وزیراعلیٰ سے ملاقات میں ترجیحات پر بات ہوئی ، ریاست کی بالا دستی میری اور وزیراعلیٰ کی خواہش ہے ، قانون کی حکمرانی بہت ضروری ہے لہٰذا اگر کوئی حکومتی رٹ میں کوئی خلل ڈالے گا تو سختی سے نمٹا جائے گا ، سابق آئی جی نے پنجاب بھر میں اچھی ٹیم لگائی ہے ، تاہم ہر افسر کی اپنی ترجیحات ہوتی ہیں ، ڈی پی او ز کو تفتیش کی طرف لے کر جائیں گے ، سابق آئی جیز سے بہت کچھ سیکھنے کا موقع ملا ، مقدمات کی فری رجسٹریشن کی طرف جائیں گے ، سی پی او سسٹم بہتر ہونے سے سینئر پولیس افسران بہتر کام کرسکیں گے ، ریکروٹمنٹ اور پروموشن میں میرٹ لانے سے پولیس کے روے میں تبدیلی آئے گی ، تمام افسروں کو اختیارات تفویض کیے جارہے ہیں ، تفتیش بہتر ہونے سے چیزیں بہتری کی طرف جائیں گی ، تھانوں میں لوگوں کی تعیناتی میرٹ پر کریں گے، پرچے نہ دے کر ہم مجرموں کی مدد کر رہے ہوتے ہیں ۔

متعلقہ آرٹیکلز

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button