اسلام آباد کیس، عثمان مرزا سمیت 7ملزمان کے انجام پر پہنچنے کا وقت آگیا

اسلام آباد(نیوز ڈیسک)ایڈیشنل سیشن کورٹ اسلام آباد نے لڑکے اور لڑکی پر تشدد کیس کے ملزمان پر فرد جرم عائد کرنے کیلئے تاریخ مقرر کر دی ہے۔آج عثمان مرزا سمیت 5ملزمان کو ایڈیشنل سیشن کورٹ اسلام آباد میں پیش کیا گیا۔ ایڈیشنل سیشن کورٹ اسلام آباد میں ملزمان میں چالان کی نقول تقسیم کی گئیں۔مرکزی ملزم عثمان مرزا سمیت7 ملزمان پر فرد جرم عائد کرنے کے لیے 28 ستمبر کی تاریخ رکھی گئی ہے۔وفاقی دارالحکومت اسلام آباد کے تھانہ گولڑہ میں ملزمان کے خلاف تشدد اورغیر اخلاقی ویڈیو بنانے کا مقدمہ سرکار کی مدعیت میں درج کیا گیا ہے جس میں اسلام آباد پولیس کے سب انسپیکٹر مدعی ہیں۔

ایف آئی آر کے مطابق واقع ای الیون ٹو میں واقع اپارٹمنٹس میں پیش آیا تھا۔ پولیس حکام کے مطابق متاثرہ لڑکا اور لڑکی گھر میں موجود تھے کہ اسی دوران مرکزی ملزم اپنے دوستوں سمیت وہاں پہنچ گیا۔مرکزی ملزم عثمان مرزا نے دونوں کو اسلحے کے زور پر حبس بیچا میں رکھا جب کہ لڑکی کی غیر اخلاقی ویڈیو بھی بنائی۔ پولیس نے بتایا ہے کہ مرکزی ملزم عثمان پیسوں کے لیے لڑکے اور لڑکی کو بلیک میل کررہا تھا۔سرکاری وکیل نے کہا کہ ملزمان نے لڑکی کو برہنہ کر کے اڑھائی گھنٹے کی ویڈیو بنائی اور زیادتی کروانے کی کوشش کی گئی۔ 375 اے سمیت دیگر نئی دفعات شامل کی گئیں ہیں۔

متعلقہ آرٹیکلز

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button