مسافر طیارہ گر کر تباہ، تمام افراد جان کی بازی ہارگئے

برازیلیا(نیوز ڈیسک)برازیل میں مسافر بردار چھوٹا طیارہ گر کر تباہ ہوگیا جس کے نتیجے میں طیارے میں سوار تمام 7 افراد ہلاک ہوگئے۔غیرملکی خبررساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق برازیل کے شہر ساؤ پاؤلو میں ایک انجن والا چھوٹا طیارہ ایئرپورٹ سے اڑان بھرنے کے 15 سیکنڈ بعد جنگل میں گر کر تباہ ہوگیا۔ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ طیارے میں گرتے ہی آگ بھڑک اٹھی اور دھوئیں کے بادل فضا میں بلند ہوگئے۔رپورٹ کے مطابق حادثہ ساؤ پاؤلو اسٹیٹ فیکلٹی آف ٹیکنالوجی کے ساتھ واقع جنگل کے علاقے میں پیش آیا، امدادی کارروائیوں کا آغاز کردیا گیا، حادثے کی وجہ فوری طور

پر معلوم نہیں ہوسکی۔طیارے میں بزنس ٹائیکون اپنی اہلیہ اور تین بچوں سمیت سوار تھے، طیارے میں 2 پائلٹ بھی موجود تھے، حادثے میں ایک ہی فیملی کے 5 افراد سمیت 2 پائلٹ بھی ہلاک ہوگئے۔برازیلین فضائیہ کے ماہرین اور ایئر ٹریفک کنٹرول حادثے کی تحقیقات کررہے ہیں۔واضح رہے کہ رواں سال جولائی میں جرمنی میں مسافر بردار چھوٹا طیارہ گر کر تباہ ہوگیا تھا جس کے نتیجے میں متعدد افراد ہلاک ہوگئے تھے۔طیازرہ اسٹٹ گارٹ کے جنوب میں اسٹینئبرن کے قریب ونڈ لینڈ کے علاقے میں گر کر تباہ ہوا، طیارے نے صبح اسٹٹ گارٹ کے ہوائی اڈے سے اڑان بھری تھی۔

اپنا تبصرہ بھیجیں