پاک فوج کا جنوبی وزیرستان میں آپریشن، متعدد جوان نشانہ بن گئے

راولپنڈی (نیوز ڈیسک) پاک فوج کا ملک بھر میں دہشتگردوں اور سہولتکاروں کیخلاف آپریشن ردالفساد کامیابی کے ساتھ جاری ہے، سکیورٹی فورسز نے جنوبی وزیرستان میں آپریشن کے دوران 5 دہشتگرد جہنم واصل کردیے ہیں ، شدید فائرنگ کے تبادلے میں 7 جوان بھی شہید ہوگئے، آپریشن آسمان منزا کے علاقے میں خفیہ معلومات پر کیا گیا تھا۔پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ آئی ایس پی آر کے مطابق سکیورٹی فورسز نے جنوبی وزیرستان میں دہشتگردوں کی موجودگی

کی خفیہ اطلاعات پر آپریشن کیا، آپریشن کے دوران سکیورٹی فورسز اور دہشتگردوں کے درمیان فائرنگ کا شدید تبادلہ ہوا، سکیورٹی فورسز نے جنوبی وزیرستان میں دہشتگردوں کیخلاف کاروائی کرتے ہوئے 5 دہشتگرد جہنم واصل کردیے ۔ آپریشن کے دوران شدید فائرنگ کے تبادلے میں سات جوان بھی شہید ہوگئے۔آپریشن آسمان منزا کے علاقے میں خفیہ معلومات پر کیا گیا تھا۔ علاقے میں ممکنہ طور پر موجود دہشتگردوں کی تلاش کیلئے فورسز کا آپریشن جاری ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں