چیف الیکشن کمشنر کی شریف خاندان سے قربت ہے،ان کو وزراء کیخلاف کاروائی کا حصہ نہیں بننا چاہیئے،اعتزاز احسن

اسلام آباد(نیوز ڈیسک)پاکستان پیپلز پارٹی کے رہنما اعتزاز احسن نے کہا کہ چیف الیکشن کمشنر کو وزرا کے خلاف کارروائی کا حصہ نہیں بننا چاہئیے۔ نجی ٹی وی چینل کے پروگرام میں بات کرتے ہوئے پیپلز پارٹی کے رہنما اعتزاز احسن نے کہا کہ حکومت کو ایک دشواری ہے کہ وہ معیشت جو سڑکوں پر ہے ، جو محلوں میں ہے، جو دیہات میں ہے، اس کی زبوں حالی کا حکومت کے پاس کوئی علاج نہیں ہے۔عمران خان کو سب سے زیادہ مشکل مہنگائی اور بے روزگاری سے ہوگی جو اصل اپوزیشن ہیں۔ اعتزاز احسن نے کہا کہ چیف الیکشن کمشنر کو ایسے کسی شخص کے خلاف بینچ میں بھی نہیں بیٹھنا چاہئیے

جو نواز شریف یا شریف خاندان کے خلاف ہے کیونکہ اُن کی شریف خاندان سے کافی قربت ہے۔ ایسے میں چیف الیکشن کمشنر کو گریز کرنا چاہئیے۔اعتزاز احسن نے الیکشن کمیشن پر الزامات عائد کرنے والے وزرا سے متعلق بات کرتے ہوئے کہا کہ مجھے ان کی عقل پر شک ہے، یہ ایسے بیانات دیتے ہیں جو ان کے خود ہی مخالف ہو جاتے ہیں۔انہوں نے کہا کہ شیخ رشید کو بھی بولنے کا بہت شوق ہے ، شکر ہے اُن کو وزارت داخلہ میں جا کر اشارے ملے ہیں کہ اتنی زیادہ بات نہیں کرنی چاہئیے۔ وزرا خود باتیں کر کر کے پاکستان مخالف قوتوں اور دشمنوں کو فائدہ پہنچاتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ وزیراعظم اور وزرا بارہا کہتے ہیں کہ فلاں جیل جائے گا ، ان سے کوئی پوچھے کہ آپ کو کیسے معلوم کہ کون جیل جائے گا ؟ اگر عدالت نے کسی شخص کو بری کر دیا تو پھر آپ کیا منہ لے کر سامنے آئیں گے ؟ الیکشن کمیشن سے بات کرتے ہوئے اعتزاز احسن کا کہنا تھا کہ الیکشن کمیشن کی جانب سے نوٹس جاری ہونا مسئلہ نہیں ہے لیکن چونکہ ابھی تک الیکشن کمیشن کا بینچ مکمل نہیں ہے ، تو ان کے خلاف نہ تو ٹرائل ہو سکتا ہے نہ ہی سزا دی جا سکتی ہے۔

متعلقہ آرٹیکلز

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button