مولانا سے رابطے میں ہیں، جے یو آئی سے سیٹ ایڈجسمنٹ کریں گے،پیر پگارا کا اعلان

اسلام آباد(نیوز ڈیسک )روحانی پیشوا اور مسلم لیگ فنکشنل کے سربراہ پیرپگارا سید صبغت اللہ شاہ کا کہنا ہے کہ مولانا فضل الرحمن سے رابطے میں ہیں۔جے یو آئی کے ساتھ سیٹ ایڈجسمنٹ کریں گے۔جنگ اخبار کی رپورٹ کے مطابق گذشتہ روز پیرپگارا کی صدارت میں جی ڈی اے کا اجلاس کنگری ہاؤس میں ہوا جس میں جی ڈی اے کو ضلعی سطح پر مزید فعال کرنے،صوبے میں جلسے ، کارنر میٹنگز منعقد کرنے اور ہم خیال سیاسی دوستوں کو ساتھ ملانے پر اتفاق کیا گیا۔پیرپگارا نے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ جی ڈی اے کو سندھ میں فعال کیا جائے گا اس کے لیے مولانا فضل الرحمن

سے بھی بات ہوئی ہے وہ بھی ہمارے ساتھ ہیں۔جے یو آئی کے ساتھ سیٹ ایڈجسمنٹ بھی کریں گے۔پیرپگارا نے کہا کہ جی ڈی اے الیکشن کے لیے بنائی تھی اور اب بھی قائم ہے۔اسے مزید مضبوط کریں گے لیکن آپ جب چاہیں گے کہ ختم کرو تو میں ختم کرکے مسلم لیگ فنکشنل کو میدان میں لے آؤں گا۔مجھے کوئی نفع نقصان نہیں۔ہم تو دوستوں کو اکٹھا لے کر چل رہے ہیں۔اگر اکٹھے نہیں ہوں گے تو گیڈر اور لومڑا انہیں کچا کھا جائیں گے۔دوسری جانب ے یو آئی ف پی ٹی آئی کی بڑی وکٹ گرانے کے لیے تیار ہے۔سینئر پی ٹی آئی رہنما پرویز خٹک کے بھتیجے نے جے یو آئی ف میں شمولیت کا عندیہ دیا ہے۔میڈیا رپورٹ کے مطابق وفاقی وزیر پرویز خٹک کے بھتیجے سابق تحصیل ناظم احد خٹک نے مولانا فضل الرحمن سے ملاقات کی ہے۔اس ملاقات میں سینیٹر طلحہ محمود بھی موجود تھے۔ سینیٹر طلحہ محمود کی احد خٹک کو جے یو آئی میں شمولیت کی دعوت دی،ذرائع کے مطابق احد خٹک نے جے یو آئی میں شمولیت کا عندیہ دیا ہے۔احد خٹک نے کہا ہے کہ والد اور دیگر احباب سے مشاورت کرکے آپ کو آگاہ کریں گے۔چچا پرویز خٹک نے تو مایوس کیا ہی تھا اب پی ٹی آئی نے بھی مایوس کر دیا ہے، پی ٹی آئی حکومت نے عوام کا جینا مشکل کر دیا ہے۔ احد خٹک نے مولانا فضل الرحمن سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ اپنے والد اور گروپ کے ساتھ مشاورت کرکے جلد آپ سے ملاقات کرکے آگاہ کریں گے۔

متعلقہ آرٹیکلز

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button