مولانا کی جماعت پی ٹی آئی کی بڑی وکٹ گرانےکیلئے تیار،پرویز خٹک کےحوالے سے بڑی خبر آگئی

پشاور(نیوز ڈیسک) جے یو آئی ف پی ٹی آئی کی بڑی وکٹ گرانے کے لیے تیار ہے۔سینئر پی ٹی آئی رہنما پرویز خٹک کے بھتیجے نے جے یو آئی ف میں شمولیت کا عندیہ دیا ہے۔میڈیا رپورٹ کے مطابق وفاقی وزیر پرویز خٹک کے بھتیجے سابق تحصیل ناظم احد خٹک نے مولانا فضل الرحمن سے ملاقات کی ہے۔اس ملاقات میں سینیٹر طلحہ محمود بھی موجود تھے۔سینیٹر طلحہ محمود کی احد خٹک کو جے یو آئی میں شمولیت کی دعوت دی،ذرائع کے مطابق احد خٹک نے جے یو آئی میں شمولیت کا عندیہ دیا ہے۔احد خٹک نے کہا ہے کہ والد اور دیگر احباب سے مشاورت کرکے آپ کو آگاہ کریں گے۔

چچا پرویز خٹک نے تو مایوس کیا ہی تھا اب پی ٹی آئی نے بھی مایوس کر دیا ہے، پی ٹی آئی حکومت نے عوام کا جینا مشکل کر دیا ہے۔احد خٹک نے مولانا فضل الرحمن سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ اپنے والد اور گروپ کے ساتھ مشاورت کرکے جلد آپ سے ملاقات کرکے آگاہ کریں گے۔لیاقت خٹک کی جانب سے الزام عائد کیا گیا ہے کہ کنٹونمنٹ انتخابات میں دھاندلی کی گئی، ریاستی وسائل کا بھرپور استعمال کیا گیا۔ لیاقت خٹک کے مطابق انہوں نے اب مستعفی ہونے کا فیصلہ کیا ہے، جلد ہی وہ کسی دوسری سیاسی جماعت میں شمولیت کا اعلان کریں گے۔ واضح رہے کہ وزیر دفاع پرویز خٹک کے بھائی لیاقت خٹک اور ان کی جماعت تحریک انصاف کے درمیان اختلافات نئے نہیں ہیں، رواں سال کے آغاز میں نوشہرہ میں ہونے والے ضمنی الیکشن میں لیاقت خٹک نے اپنی جماعت کی بجائے مسلم لیگ ن کے امیدوار کی حمایت کر کے اسے فتح حاصل کرنے میں مدد دی تھی۔لیاقت خٹک نے اپنے بیٹے کو ٹکٹ نہ ملنے پر پارٹی کو ضمنی الیکشن میں شکست دلوائی، جس کے بعد ان سے صوبائی وزارت برائے آبپاشی واپس لے لی گئی تھی۔ لیاقت خٹک نے اپوزیشن پارٹی کے امیدوار کی حمایت کرنے کے دعویٰ کو الزام قرار دیا تھا، تاہم اب انہوں نے پارٹی کی جانب سے نظرانداز کیے جانے کے بعد کسی دوسری سیاسی جماعت میں شمولیت اختیار کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ اس حوالے سے تحریک انصاف کی جانب سے تاحال کوئی ردعمل نہیں دیا گیا۔

متعلقہ آرٹیکلز

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button