سرفراز احمد کو ٹی ٹوئنٹی ٹیم کی کپتانی مل گئی
لاہور(مانیٹرنگ ڈیسک)سرفراز احمد کو ٹی ٹوئنٹی ٹیم کی کپتانی مل گئی، قومی ٹی ٹوئنٹی ٹورنامنٹ کی ٹیموں اور کپتانوں کا اعلان، بابراعظم سینٹرل پنجاب، سرفراز احمد سندھ، شان مسعود سدرن پنجاب، محمد رضوان خیبرپختونخواہ، عماد وسیم ناردرن جبکہ حارث سہیل بلوچستان کی قیادت کریں گے۔تفصیلات کے مطابق پاکستان کرکٹ بورڈ نے قومی ٹی ٹوئنٹی ٹورنامنٹ کیلئے شیڈول، ٹیموں
اور کپتانوں کے ناموں کا اعلان کر دیا ہے۔بتایا گیا ہے کہ قومی ٹی ٹوئنٹی ٹورنامنٹ 30 ستمبر سے 18 اکتوبر کے درمیان کھیلا جائے گا۔ ٹورنامنٹ میں کل 6 ٹیمیں حصہ لیں گی۔ بابراعظم سینٹرل پنجاب، سرفراز احمد سندھ، شان مسعود سدرن پنجاب، محمد رضوان خیبرپختونخواہ، عماد وسیم ناردرن جبکہ حارث سہیل بلوچستان کی قیادت کریں گے۔ ناردرن کی ٹیم اپنے ٹائٹل کا دفاع کرے گی۔