سونے کی قیمت میں ایک ساتھ ہوشربا اضافہ

کراچی(نیوز ڈیسک)ملک میں سونےکی فی تولہ قیمت میں 400 روپے اضافہ ہوا ہے۔ سندھ صرافہ بازار جیولرز ایسوسی ایشن کے مطابق 400 روپے اضافے کے بعد ملک میں ایک تولہ سونےکی قیمت ایک لاکھ 12 ہزار 700 روپے ہوگئی ہے۔10 گرام سونےکی قدر 342 روپے اضافے سے 96 ہزار 622 روپے ہوگئی ہے۔ صرافہ بازار جیولرز ایسوسی ایشن کے مطابق عالمی منڈی میں سونےکی قدر 2 ڈالر کم ہوکر ایک ہزار 787 ڈالر فی اونس ہے۔ دوسری جانب انٹربینک مارکیٹ میں ڈالر 90 پیسے کے اضافے سے 168.99 روپے کا ہوگیا۔

یہ تاریخ کی بلند ترین سطح ہے۔ آخری بار اگست 2020 میں ڈالر 168.42 روپے کی سطح پر ٹریڈ ہوا تھا۔سمندر پار مقیم پاکستانیوں کی جانب سے ترسیلات زر کی آمد کا حجم 10سال کی بلند سطح پر پہنچنے کے باوجود روپیہ مسلسل عدم استحکام کا شکار ہے ۔ بیرونی ادائیگیوں، بڑھتی ہوئی درآمدات نے روپیہ کو کمزور رکھا جبکہ معاشی مستقبل کے بارے میں غیریقینی صورتحال سے بھی ڈالر کی طلب میں اضافہ ہورہا ہے۔ ملکی ریکارڈ درآمدات، تاریخ ساز کرنٹ اکاؤنٹ خسارہ بھی روپیہ کی قدر پر اثر انداز ہورہا ہے۔

متعلقہ آرٹیکلز

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button