یااللہ رحم فرما، زلزلے کے شدید جھٹکے، لوگوں میں خوف و ہراس پھیل گیا

اسلام آباد(نیوز ڈیسک)پاکستان کے وفاقی دارالحکومت اسلام آباد اور گردو نواح میں زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گئے ہیں۔زلزلہ پیما مرکز کے مطابق زلزلے کی شدت ریکٹر سکیل پر 4.5 ریکارڈ کی گئی ہے۔ زلزلہ کی گہرائی زیرزمین 23 کلومیٹر اورمرکز اٹک سے 28 کلومیٹر جنوب میں تھا۔ابتدائی طور پر زلزلے سے کسی جانی و مالی نقصان کی اطلاع نہیں ملی۔ زلزلے کے وقت لوگوں میں خوف و ہراس پھیلا گیا۔

خیال رہے کہ گزشتہ ماہ اسلام آباد سمیت ملک کے بعض علاقوں میں زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گئے تھے۔زلزلے کا مرکز کوہ ہندوکش یں افغانستان ریجن تھا۔ زلزلے کی شدت5.3 اور گہرائی159 کلومیٹر ریکارڈ کی گئی۔زلزلہ پیما مرکز کے مطابق جڑواں شہروں کے علاوہ پشاور، کوہاٹ، سوات، مہمند ایجنسی ، لائر دیر، مالاکنڈ اور صوابی میں بھی زلزلے کی جھٹکے محسوس کیے گئے تاہم کسی قسم کے جانی نقصان کی اطلاع موصول نہیں ہوئی۔

متعلقہ آرٹیکلز

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button