بیمار ہوں ، سرنڈر نہیں کرسکتااس لیے۔۔۔! نواز شریف نے عدالتی احکامات روکنے کیلئے بڑا قدم اٹھالیا

اسلام آباد (نیوز ڈیسک) سابق وزیراعظم نواز نے اسلام آباد ہائیکورٹ میں درخواست دائر کر دی۔نواز شریف نے کل سرنڈر کرنے کے عدالت کے احکامات کو روکنے کے لیے درخواست دائر کی۔ اسلام آباد ہائی کورٹ میں سابق وزیراعظم نواز شریف نے کل عدالت کے سامنے سرنڈر کرنے کے احکامات پر عمل درآمد روکنے کے لیے درخواست دائر کردی ہے، خواجہ حارث کی جانب سے دائر درخواست میں نوازشریف کی میڈیکل رپورٹ بھی منسلک کی گئی ہے۔درخواست میں عدالت سے استدعا کی گئی ہے کہ نواز شریف کی عدم موجودگی میں ان کے نمائندہ وکیل کو پیش ہونے کی اجازت دی جائے،

نوازشریف کی میڈیکل کنڈیشن ایسی نہیں کہ وہ عدالت کے سامنے پیش ہو سکیں لہذا سرنڈر کرنے کے حکم پر عدالت نظرثانی کرے۔عدالت میں دائر کی گئی درخواست میں سابق وزیراعظم نواز شریف کی 4 ستمبر کی میڈیکل رپورٹ منسلک کی گئی ہے جس کے مطابق نواز شریف ہائیپر ٹینشن اور امراض قلب سمیت دیگر بیماریوں میں مبتلا ہیں، میڈیکل رپورٹ میں نواز شریف کو دی جانے والی ادویات کا بھی ذکر کیا گیا ہے جب کہ میڈیکل رپورٹ نواز شریف کے معالج ڈاکٹر ڈیوڈ آر لارنس نے جاری کی۔واضح رہے کہ اسلام آباد ہائی کے 2 رکنی بینچ نے ایون فیلڈ، فلیگ شپ اور العزیزیہ ریفرنسز پر احتساب عدالتوں کے فیصلوں کے خلاف سماعت کے دوران سابق وزیراعظم نواز شریف کو عدالت کے سامنے سرنڈر کرنے کا حکم دیا تھا۔عدالت نے تحریری حکم نامے میں سابق وزیراعظم نواز شریف کو سرنڈر کرنے کے لیے 9 روز کی مہلت دیتے ہوئے کہا تھا کہ العزیزیہ ریفرنس میں نوازشریف کی ضمانت غیر موثر اور ختم ہوچکی جب کہ وہ عدالت کے سامنے بھی پیش نہیں ہوئے لہذا نواز شریف 10 ستمبر تک عدالت کے سامنے سرنڈر کریں ورنہ ان کے خلاف قانون کے مطابق کارروائی کی جائے گی۔

متعلقہ آرٹیکلز

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button