بغیر اجازت عمرہ کرنے کی کوشش پر 10 ہزار ریال جرمانے کا فیصلہ

ریاض (نیوز ڈیسک ) سعودی عرب نے بغیر اجازت عمرہ کرنے کی کوشش پر 10 ہزار ریال جرمانے کا فیصلہ کرلیا ۔ عرب میڈیا کے مطابق سعودی وزارت داخلہ کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ عالمی وباء کورونا وائرس کے پیش نظر بغیر اجازت عمرہ ادا کرنے کی کوشش پر 10 ہزار ریال جرمانہ کیا جائے گا ، اس کے علاوہ بغیر اجازت مسجدالحرام میں نماز کے لیے داخلے کی کوشش پر ایک ہزار ریال جرمانہ ہوگا۔اسی حوالے سے سعودی وزارت حج و عمرہ کی جانب سے کہا گیا ہے کہ عمرہ اجازت نامہ ہر 15 دن پر جاری کرایا جا سکتا ہے تاہم مسجد نبوی میں روضہ شریفہ کا اجازت

نامہ ایک ماہ کے بعد ہی جاری ہوگا کیوں کہ 15 دن سے قبل عمرہ یا مسجد الحرام میں نماز اور ایک ماہ سے قبل روضہ شریف میں نماز یا مسجد نبوی کی زیارت کا اجازت نامہ جاری نہیں ہو سکتا۔مزید یہ کہ اعتمرنا ایپ کے ذریعے ایک وقت میں ایک سے زیادہ اجازت نامے جاری نہیں ہوتے ، ایک عمرہ کے لیے ایک اجازت نامے سے دوسرے اجازت نامے کے درمیان 15 دن کا وقفہ لازمی ہے۔ادھر سعودی وزارت حج وعمرہ کی جانب سے عمرہ زائرین کی یومیہ تعداد بڑھا کر 70 ہزار تک کر دی گئی ، حرمین شریفین انتظامیہ کی جانب سے روزانہ 70 ہزار عمرہ زائرین کے استقبال کی تیاریاں مکمل کرلی گئی ہیں ، حرمین شریفین انتظامیہ کے نائب سربراہ ڈاکٹر سعد بن محمد المحیمید نے بتایا ہے کہ عمرہ زائرین کی تعداد میں اضافے کے لیے تیار ہیں ، اضافی تعداد آنے سے پہلے ہی ہم نے مطاف، مسعی، مصلے اور تمام گزرگاہوں کے علاوہ صحنوں کو تیار کر لیا ہے ، اندرون اور بیرون ملک سے آنے والے زائرین کو ہمیشہ کی طرح بہترین سہولت اور مناسب ماحول فراہم کریں گے ، جس کے لیے حرمین انتظامیہ نے جامع منصوبہ تیار کیا ہے جو زائرین کے استقبال کے سے لے کر مناسک کی ادائیگی کے بعد انہیں الوداع کہنے پرمشتمل ہے۔

متعلقہ آرٹیکلز

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button