ن لیگ پنجاب سے استعفے دے ہم ایک گھنٹے میں سندھ سے استعفے دے دیں گے،پیپلزپارٹی کی ن لیگ کو پیشکش

لاہور (مانیٹرنگ ڈیسک) پاکستان پیپلز پارٹی کے رہنما نبیل گبول کا کہنا ہے کہ ن لیگ پنجاب سے استعفے دے ایک گھنٹے میں ہم سندھ سے دیں گے۔نجی ٹی وی چینل کے پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ پنجاب کے کنٹونمنٹ بورڈز کے نتائج وہی آئے جو ہم نے سوچا تھا۔اگلے الیکشن میں جنوبی پنجاب سے ہمیں کافی سیٹیں ملیں گی۔آنے والے دنوں میں بلاول بھٹو سنٹرل پنجاب کے مرکز لاہور میں بیٹھیں گے اور وہاں پر زیادہ ٹائم دیں گے۔جس دن ن لیگ پنجاب سے استعفیٰ دے گی ، ایک گھنٹے بعد پیپلز پارٹی سندھ سے استعفے دے گی۔ن لیگ کے رہنما قیصر احمد شیخ نے کہا ہے کہ صدر پاکستان کو نیوٹرل بات کرنی چاہئیے۔ یہ بہت بڑا عہدہ ہے اسے سیاسی نہیں ہونا چاہئیے،اپوزیشن کو پارلیمنٹ بیٹھنا چاہئیے،ہمارے ملک میں حکومت اور اپوزیشن میں ایسے چل رہا ہے جییسے کوئی دشمنی ہو، حکومت کو ہاتھ بڑھانا چاہئیے۔

دوسری جانب چیئرمین پیپلزپارٹی بلاول بھٹو نے اہم شخصیات کو پارٹی میں شامل کروانے کا ٹاسک دو سابق وزرائے اعظم کو دے دیا۔پاکستان پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو نے دو سابق وزیر اعظم یوسف رضا گیلانی اور صدر راجہ پرویز اشرف کو پنجاب سے اہم سیاسی اور انتخابی شخصیات کو پاکستان پیپلز پارٹی میں شامل کروانے کے لئے خصوصی ٹاسک دیا ہے۔ذرائع کا کہنا ہے کہ ماضی میں پیپلز پارٹی کا حصہ رہنے والی سیاسی اور انتخابی شخصیات سے رابطے کو ترجیح قرار دیا گیا ہے۔ اس حوالے سے سید یوسف رضا گیلانی اور راجہ پرویز اشرف کی ایک تفصیلی ملاقات میں ہوئی جس میں ضلع وار فہرستیں بھی بنائی گئیں۔ملاقات میں اوکاڑہ سے اشرف خان سوہنا کا بھی ذکر آیا۔ سیاسی اور انتخابی شخصیات کی طرف سے مثبت جواب کے بعد ان کی بلاول بھٹو سے ملاقات کروائی جائے گی۔

متعلقہ آرٹیکلز

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button