ڈالر پاکستان کی تاریخ کی بلند ترین سطح پرپہنچ گیا

کراچی (مانیٹرنگ ڈیسک)انٹربینک میں امریکی ڈالر پاکستان کی تاریخ کی بلند ترین سطح پرپہنچ گیا۔میڈیارپورٹس کے مطابق آج کاروبار کے دوران انٹربینک میں ایک ڈالر 90 پیسے مہنگا ہوکر 169 روپے کا ہوگیا۔رواں مالی سال کے دوران اب تک ڈالر کی قیمت 11 روپے 46 پیسے بڑھ چکی ہے۔دوسری جانب پاکستان اسٹاک مارکیٹ میں گزشتہ روز محدود پیمانے پر تیزی رہی ،کے ایس ای100انڈیکس47100پوائنٹس سے بڑھ کر47200پوائنٹس ہو گیا جبکہ مارکیٹ کے سرمائے میں21ارب روپے سے زائد کا اضافہ ریکارڈ کیا گیا تاہم 55.87فیصد حصص کی قیمتیں گھٹ گئیں ۔پاکستان اسٹاک مارکیٹ میں کاروباری ہفتہ کے پہلے دن پیٹرولیم ،

ٹیلی کام ،فارما اور بینکنگ سیمت دیگر منافع بخش شعبوں میں سرمایہ کاری کے بعد ٹریڈن کے دوران انڈیکس ایک موقع پر47377پوائنٹس کی بلند سطح کو چھو گیا تھا تاہم منافع کی خاطر بعض اسٹاکٹس میں فروخت کے دبا کے سبب انڈیکس47200پوائنٹس کی سطح پر آگیا ۔ پاکستا ن اسٹاک مارکیٹ میں کے ایس ای100انڈیکس میں72.17پوائنٹس کا اضافہ ریکارڈ کیا گیا جس سے انڈیکس47198.29پوائنٹس سے بڑھ کر47270.46پوائنٹس ہو گیا اسی طرح12.336پوائنٹس کے اضافے سے کے ایس ای 30 انڈیکس18784.61پوائنٹس سے بڑھ کر18796.97پوائنٹس ہو گیا جبکہ کے ایس ای آل شیئرز انڈیکس32388.43پوائنٹس سے بڑح کر32503.33 پر بند ہوا ۔ کاروباری تیزی کے سبب مارکیٹ کے سرمائے میں21ارب22کروڑ 83لاکھ16ہزار566روپے کا اضافہ ریکارڈ کیا گیا جس کے نتیجے میں سرمائے کا مجموعی حجم82کھرب55ارب17کروڑ14 لاکھ23ہزار497روپے سے بڑھ کر 82کھرب76ارب39کروڑ97لاکھ40ہزار63روپے ہو گیا ۔پاکستان اسٹاک مارکیٹ میں گزشتہ روز 16ارب روپے مالیت کے39کروڑ58لاکھ36ہزار حصص کے سودے ہوئے جبکہ گذشتہ جمعہ کو 18ارب روپے مالیت کے 42کروڑ74لاکھ45ہزار حصص کے سودے ہوئے تھے ۔پاکستان اسٹاک مارکیٹ میں گزشتہ روزمجموعی طور پر519کمپنیوں کا کاروبار ہوا جس میں سے209کمپنیوں کے حصص کی قیمتوں میںاضافہ ،290میں کمی اور20کمپنیوں کے حصص کی قیمتوں میں استحکام رہا ۔کاروبار کے لحاظ سے بائیکو پیٹرولیم 4کروڑ49لاکھ ،سروس فیبرک

4کروڑ21لاکھ ،ٹی پی ایل پراپرٹیز 4کروڑ10لاکھ ،ٹیلی کارڈ لمیٹڈ2کروڑ83لاکھ اور ٹی پی ایل کارپوریشن لمیٹڈ2کروڑ12لاکھ حصص کے سودوں سے سرفہرست رہے ۔قیمتوں میں اتار چڑھا کے اعتبار سے کولگیٹ پامولیو کے بھا میں106.31روپے کا اضافہ ریکارڈکیا گیا جس سے اسکے حصص کی قیمت بڑھ کر2499.00روپے ہو گئی اسی طرح101.12روپے کے اضافے سے اللہ وسایا کے حصص کی قیمت1449.39روپے ہو گئی جبکہ بکسلے پینٹس کے بھا میں36.35روپے کی کمی واقع ہوئی جس سے اسکے حصص کی قیمت گھٹ کر448.44روپے ہو گئی اسی طرح16.00روپے کی کمی سے پنجاب آئل کے حصص کی قیمت کم ہو کر210.00روپے پر آ گئی ۔

متعلقہ آرٹیکلز

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button