نئے آئی جی پنجاب کی تعیناتی کالعدم قرار؟لاہور ہائیکورٹ سے بڑی خبر آگئی

لاہور(نیوزڈیسک)مسلم لیگ (ن) نے آئی جی پنجاب انعام غنی کی تعیناتی لاہور ہائیکورٹ میں چیلنج کردی۔مسلم لیگ (ن) کے رہنما ملک محمد احمد خان نے آئی جی پنجاب کی تعیناتی کے خلاف لاہور ہائیکورٹ میں درخواست دائر کی جس میں کہا گیا ہے کہ آئی جی پنجاب شعیب دستگیر کا تبادلہ (ن) لیگ کو انتقامی کارروائی کا نشانہ بنانے کے لیے کیا گیا لہذا عدالت نئے آئی جی پنجاب کی تعیناتی کالعدم قرار دے۔واضح رہے کہ گزشتہ روز لاہور پولیس کے سربراہ عمر شیخ سے

تنازعے پر آئی جی پنجاب شعیب دستگیر کو عہدے سے ہٹا کر انعام غنی کو نیا آئی جی پنجاب تعینات کیا گیا تھا جب کہ سابق آئی جی پولیس پنجاب شعیب دستگیر کو سیکرٹری نارکاٹیکس کنٹرول بورڈ تعینات کردیا گیا ہے۔واضح رہے کہ وزیراعظم عمران خان نے آئی جی پنجاب کی تبدیلی کی منظوری دیتے ہوئے ایڈیشنل آئی جی جنوبی پنجاب کو انعام غنی کو نیا آئی جی پنجاب تعینات کردیا جبکہ سابق آئی جی پولیس پنجاب شعیب دستگیر کو سیکرٹری نارکاٹیکس کنٹرول بورڈ تعینات کردیا گیا ۔

متعلقہ آرٹیکلز

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button