بجلی کی قیمت میں مسلسل اضافے سےستائے عوام کیلئے اچھی خبر

اسلام آباد (نیوز ڈیسک) بجلی کی قیمتو ںمیں مسلسل اضافے سے تنگ عوام کیلئے اچھی خبر، وفاقی حکومت نے بجلی کے استعمال پر رعایتی پیکیج کی سمری منظور کر لی۔ تفصیلات کے مطابق وفاقی وزیر اسد عمر کی زیر صدارت کابینہ کی توانائی کمیٹی کے اجلاس میں صارفین کیلئے سردیوں میں بجلی کے استعمال پر رعایتی پیکیج کی سمری منظور کرلی گئی اور پیکج میں کے الیکٹرک کوشامل کرنے کی ہدایت کردی۔وفاقی وزیر اسد عمر کی زیر صدارت کابینہ کی توانائی کمیٹی کا اجلاس ہوا، اجلاس میں ڈرافٹ پاکستان آئل ریفائننگ پالیسی 2021پر غور کیا گیا۔کمیٹی نے پاکستان آئل ریفائننگ پالیسی 2021کی

اصولی منظوری دیتے ہوئے پیٹرولیم ڈویژن کو موجودہ ریفائنریز کیلئےمراعاتی پیکیج پر نظرثانی کی ہدایت کردی۔اجلاس میں آئی پی پیز معاہدے پراطلاقی کمیٹی کی رپورٹ کی توثیق کابھی جائزہ لیا گیا اور حتمی رپورٹ کی منظوری کے ساتھ تمام 11 آئی پی پیز کو ادائیگی کی اجازت دی ، اعلامیے میں کہا گیا کہ کیسز نیب میں ہونےپرآئی پی پی کوادائیگی نہیں ہوگی۔کابینہ کی توانائی کمیٹی کے اجلاس میں صارفین کیلئے سردیوں میں بجلی کے استعمال پر رعایتی پیکیج کی سمری پربھی غور کیا گیا اور یکم نومبر2021سے28فروری 2022تک رعایتی پیکج میں کے الیکٹرک کوشامل کرنے کی ہدایت کی گئی۔کمیٹی نے موسم سرما میں بجلی کے استعمال پر رعایتی پیکیج کی سمری منظور کرلی جبکہ پیٹرولیم ڈویژن کو نومبر تا فروری گیس پرائسنگ میکنزم تیار کرکے فراہم کرنے کی ہدایت کردی۔واضح رہے کہ حکومت کی جانب سے بجلی کی قیمتوں میں روز بہ روز اضافہ کیا جا رہا ہے جس وجہ سے عوام کو پریشانی کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے۔ آج سے چند 3 روز قبل ہی نیشنل الیکٹرک پاور ریگولیٹری اتھارٹی نے بجلی کی قیمت میں ایک روپے 38 پیسے فی یونٹ اضافے کی منظوری دی تھی ۔نیپرا نے جولائی کے ماہانہ فیول ایڈجسمنٹ چارجز کی مد میں بجلی کی قیمتوں میں ایک روپے 38 پیسے فی یونٹ اضافے کی منظوری دی جس کا اطلاق ستمبر کے مہینے کے بلوں پر ہو گا،نیپرا کے جاری کیے گئے نوٹیفیکیشن کے مطابق سی پی پی اے جی نے ایک روپے 47 پیسے فی یونٹ اضافے کی درخواست کی تھی، اتھارٹی نے یکم ستمبر 2021 کو ایف سی اے پر عوامی سماعت کی تھی جس کی روشنی میں قیمت بڑھانے کا فیصلہ کیا گیا۔اضافے کا اطلاق ڈسکوز کے تمام صارفین ماسوائے لائف لائن صارفین پر ہو گا جبکہ فیول ایڈجسمنٹ کا اطلاق کے الیکٹرک کے صارفین پر بھی نہیں ہو گا۔

متعلقہ آرٹیکلز

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button