روس افغانستان کی مدد کو میدان میں آگیا، بڑی امداد بھیجنے کا اعلان کردیا

اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک)روس نے افغانستان کو جلد امداد بھیجنے کا اعلان کر دیا۔ تفصیلات کے مطابق روسی وزارت خارجہ کے مطابق افغانستان میں انسانی ہمدردی کی بنیادوں پر امداد بھیجنے سے متعلق کام کر رہے ہیں ۔ روس افغانستان میں جلد خوراک اور طبی امداد بھیجے گا ۔دوسری جانب پی آئی اے کی افغانستان میں نئی حکومت کے قیام کے بعد پہلی پرواز کابل پہنچ گئی ، قومی پرچم بردار بوئنگ 777 طیارہ کابل پہنچا ،پی کے 6249 اسلام آباد سے کابل روانہ ہوا اور مقامی وقت کے مطابق پونے دس بجے پہنچی ، پی ائی اے کے چیف آپریٹنگ آفیسر ائیر کموڈور جواد ظفر سی ای او پی آئی اے

کے نمائندے کی حیثیت سے خود جہاز میں موجود رہے ، کابل ائیرپورٹ پر خدمات کی بحالی کیلئے افغان سول ایوایشن اور مقامی پی آئی اے کے عملے نے خصوصی انتظامات کئے گئے ، افغانستان میں پاکستان کے سفیر منصور احمد خان اور دیگر سفارتی عملے کی اس سلسلے میں کاوشیں جاری رکھیں ، تربیت یافتہ ائیرپورٹ عملے نے ڈیوٹی جوائن کرکے پرواز ہینڈل کی ،کابل ائیرپورٹ پر پی آئی اے کا نام اور پرواز نمبر آویزاں ، پی آئی اے کا عملہ بین الاقوامی صحافیوں کو کابل لے کر گیا اور عالمی بنک اور بین القوامی خبر رساں اداروں کی ٹیم کو واپس لے کر آیا ، کابل میں نئی حکومت کے قیام کے بعد یہ پہلی بین القوامی مسافر پرواز تھی۔ سی ای او پی آئی اے نے کہاکہ پرواز کا مقصد پاکستان اور افغانستان کے مابین خیر سگالی کو فروغ دینا اور انسانی ہمدردی کی بنیادوں پر آپریشن کو مضبوط کرنا ہے ۔ انہوںنے کہاکہ پی ائی اے اور پوری دنیا کیلئے یہ آپریشن بہت اہم ہے ۔سی ای او پی آئی اے ائیر مارشل ارشد ملک نے کہاکہ سب ہماری طرف دیکھ رہے ہیں رابطے بحال کئے جائیں ،امید ہے جلد ہم مکمل طور پر آپریشن بحال کرنے میں کامیاب ہو جائیں گے۔

متعلقہ آرٹیکلز

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button