الحمداللہ زندہ سلامت ہوں، عمر شریف کاتازہ ترین بیان سامنے آگیا

کراچی(نیوز ڈیسک ) پاکستان کے معروف کامیڈین عمر شریف اس وقت کراچی کے ایک اسپتال میں زیر علاج ہیں۔ گذشتہ دنوں عمر شریف کی اسپتال میں زیر علاج ہونے کی کچھ تصاویر وائرل ہوئیں جس کے بعد ان کے انتقال کی خبریں بھی وائرل ہوئیں جنہیں ان کے بیٹے جواد عمر نے مسترد کر دیا تھا۔ تاہم اب مائیکروبلاگنگ ویب سائٹ ٹویٹر پر اپنے پیغام میں عمر شریف نے اپنے انتقال کی خبروں پر رد عمل دیا اور کہا کہ الحمداللہ زندہ سلامت ہوں اور طبعیت بہتری کی طرف گامزن ہے۔جو لوگ میرے انتقال کی خبریں چلا رہے ہیں وہ یہ سوچ کر ہی کچھ خوفِ خدا کر لیں کہ ایک دن آپ نے بھی اس دنیا سے جانا ہے۔

انہوں نے ایک اور ٹویٹر پیغام میں کہا کہ میں وزیراعظم عمران خان کا شکر گزار ہو جنہوں نے اپنا پیغام مجھ تک پہنچایا حکومت میرے بیرونی ملک علاج کے لیے جلد از جلد تیاریاں مکمل کررہی ہیں۔یاد رہے کہ گذشتہ دنوں چہروں پر مسکراہٹیں بکھیرنے والے عمر شریف کی سوشل میڈیا پر وائرل ہونے والی ایک تصویر نے مداحوں کو افسردہ کر دیا تھا۔ وائرل ہونے والی تصویر میں عمر شریف کو ویل چیئر پر بیٹھے دیکھا گیا۔ انہوں نے داڑھی بڑھائی ہوئی تھی،ان کی آنکھوں کے گرد سیاہ ہلکے موجود اور سر پر ٹوپی پہن رکھی تھی۔ بعد ازاں سینئیر اداکار اور کامیڈین عمر شریف نے وزیراعظم عمرا خان سے علاج کے لیے مدد طلب کی تھی۔عمر شریف کی ایک ویڈیو وائرل ہوئی جس میں انہوں نے کہا کہ ڈاکٹرز نے کہا ہے کہ مجھے بہتر علاج کے لیے ملک سے باہر جانا چاہئیے، ڈاکٹرز کے مطابق میرا بہتر علاج امریکہ میں ہو سکتا ہے۔عمر شریف کا کہنا تھا کہ میری قسمت میں لکھا تھا کہ میں نے عمران خان کی شوکت خانم اسپتال کے لیے مدد کی۔انہوں نے وزیراعظم کو مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ میں عمر شریف جناب وزیراعظم عمران خان سے مخاطب ہوں۔عمران خان صاحب جب بھی آپ نے کوئی چیز کی ہے آپ نے کوئی چیز کی ہے ، آپ نے مجھے کال کیا ہے میں نے آپ کی آواز پر لبیک کہا ہے اس لیے مجھے بھی یقین ہے کہ آپ بھی میری آواز پر لبیک کہیں گے۔

متعلقہ آرٹیکلز

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button