راکا پوشی سر کرنیوالے کوہ پیما واجد اللہ 2 غیر ملکی ساتھیوں کے ساتھ 6900 میٹر کی بلندی پرچوٹی پر پھنس گئے

نگر( نیوز ڈیسک)راکا پوشی سر کرنے والے پاکستانی کوہ پیما واجد اللہ دو غیر ملکی کوہ پیماؤں کے ساتھ چوٹی پر پھنس گئے۔ ڈپٹی کمشنر نگر کے مطابق تینوں کوہ پیما راکا پوشی سرکرنے کے بعد واپس آرہے تھے جو 6900 میٹر کی بلندی پر پھنس گئے۔ ڈی سی نگر کا کہنا ہےکہ ایک غیر ملکی کوہ پیما ہائٹ فوبیا کا شکار ہوگیا ہے، کوہ پیماؤں کو ہیلی کاپٹر کے ذریعے ریسکیو کرنے کے لیے آپریشن آج سے شروع کیا جائے گا۔واضح رہے کہ پاکستانی کوہ پیما واجد اللہ اور 2 غیر ملکی کوہ پیمائوں نےگزشتہ دنوں راکاپوشی کی چوٹی سرکی تھی۔ واجد اللہ نگری نے جمہوریہ چیک کے 2 کوہ پیماؤں کےساتھ 8 ستمبر کی شام راکا پوشی کو سر کیا۔ اس سے قبل راکا پوشی پہاڑ 1979ء میں پاکستان کے کرنل شیر خان نے سر کیا تھا۔

متعلقہ آرٹیکلز

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button