کامیاب جوان پروگرام نوجوانوں کو روزگار فراہمی کا سب سے بڑا حکومتی منصوبہ بن گیا

اسلام آباد( نیوز ڈیسک) پاکستان تحریک انصاف کی حکومت نے فلیگ شپ منصوبے ’کامیاب جوان پروگرام‘ نے اہم سنگ میل عبور کرلیا ، کامیاب جوان پروگرام نوجوانوں کو روزگار فراہمی کا سب سے بڑا حکومتی منصوبہ بن گیا۔ تفصیلات کے مطابق کامیاب روزگار حاصل کرنے والے نوجوانوں کی تعداد بھی 50 ہزار کے قریب پہنچ گئی ہے ، پروگرام کے تحت بزنس لون اور اسکل اسکالر شپس حاصل کرنے والے نوجوانوں کی تعداد میں بھی اضافہ ہوگیا۔وزیر اعظم عمران خان کے معاون خصوصی برائے امور نوجوان عثمان ڈار نے کہا کہ کامیاب جوان پروگرام کے تازہ ترین اعداد و شمارحوصلہ افزا ہیں ، نوجوانوں کو قرض کے حصول میں درپیش مشکلات سے آگاہ ہوں ، بینکوں کو بلا تاخیر

قرضوں کی فراہمی کا عمل تیز کرنے کی ہدایت کی گئی ہے، شفافیت کے پیش نظر اسکروٹنی کا عمل طے شدہ منصوبے کے تحت جاری رہے گا۔ سوشل میڈیا پلیٹ فارم ٹوئٹر پر عثمان ڈار نے ایک کامیاب جوان پروگرام کی ایک اور کامیاب کہانی شیئر کی ، جہاں ویڈیو میں بتایا گیا ہے کہ خانیوال کے رہائشی محمد آصف نے ڈیری فارمنگ کا کامیاب کاروبارشروع کیا ، اس موقع پر وزیر اعظم عمران خان کے معاون خصوصی برائے امور نوجوان نے کہا کہ کاروبار کے لیے بڑی سرمایہ کاری نہیں کامیاب بزنس پلان کی ضرورت ہے ، ٹریننگ سے لے کر کاروبار کے آغاز تک ہر شعبے میں نوجوانوں کی مدد کر رہے ہیں، نوجوان کاروبار کی بہترین منصوبہ بندی کر کے مالی معاونت حاصل کر سکتے ہیں۔

متعلقہ آرٹیکلز

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button