سینئرصحافی عبید ابرارخان راولپنڈی اسلام آباد یونین آف جرنلسٹس ورکرز کے جنرل سیکرٹری مقرر

اسلام آباد (وہاب علوی سے) پاکستان فیڈرل یونین آف جرنلسٹس ورکرز اور راولپنڈی اسلام آباد یونین آف جرنلسٹس ورکرز کا مشترکہ اجلاس صدر پی ایف یو جے ورکرز پرویز شوکت کی صدارت میں ہوا جس میں نائب صدر پی ایف یو جے ورکرز طاہر راٹھور، صدر آر آئی یو جے ورکرز شیخ یاسر شہزاد، جنرل سیکرٹری عاطف شیرازی، نائب صدر عبید ابرار خان، نائب صدر راحیل انصار، سینئرجوائنٹ سیکرٹری ثاقب سلیم قریشی، جوائنٹ سیکرٹری وہاب علوی، ممبران ایگزیکٹو باڈی عدیل رضا، میاں سمیع، انوار زیدی، معین خان، نعمان سلہری، کوآرڈینیٹر احمد فراز اور دیگر عہدیدار و ممبران نے شرکت کی.

اجلاس میں تنظیمی امور کا جائزہ لیا گیا۔ پی ایف یو جے ورکرز کے صدر پرویز شوکت نے پی ایم ڈی اے قانون کا جائزہ لینے کیلئے ملک بھر میں پی ایف یو جے ورکرز سے منسلک تنظیموں کا اجلاس آئندہ ہفتے طلب کرلیا۔اجلاس میں آر آئی یو جے کے جنرل سیکرٹری عاطف شیرازی کی اس درخواست پر غور کیا گیا کہ وہ دفتری اور گھریلو مصروفیات کی وجہ سے جنرل سیکرٹری کے عہدے پر فائز نہیں رینا چاہتے اور نہ ہی یونین کو وقت دے سکتے ہیں۔ بحیثیت کارکن وہ یونین کے ساتھ منسلک رہیں گے، اجلاس میں عاطف شیرازی کی درخواست کو بادل نخواستہ منظور کرلیا اور ان کی خدمات کو خراج تحسین پیش کیا، عاطف شیرازی نے کہا کہ یہ تنظیم پرویز شوکت کی قیادت میں ورکرز کے حقوق کی جنگ جاری رکھے گی اور میرا تعاون بھی رہے گا۔صدر پی ایف یو جے ورکرز پرویز شوکت نے عاطف شیرازی کی تجویز پر جنرل سیکرٹری کے عہدے کیلئے نائب صدر عبید ابرار خان کا نام پیش کیا جس کی تمام عہدیداروں نے متفقہ طور پر منظوری دے دی. پرویز شوکت، صدر آر آئی یو جے ورکرز یاسر شہزاد اور دیگر عہدیداروں نے اہم ذمہ داری ملنے پر عبد ابرار خان کو مبارکباد دی اور اس توقع کا اظہار کیا کہ وہ تنظیم کی ترقی اور فروغ کیلئے بھرپور جدوجہد اور کوششیں کریں گے. عبید ابرار خان نے اہم ذمہ داری سونپے جانے پر صدر پی ایف یو جے ورکرز پرویز شوکت، صدر آر آئی یو جے ورکرز شیخ یاسر شہزاد اور عاطف شیرازی سمیت تمام عہدیداروں کا شکریہ ادا کیا اور یقین دلایا کہ وہ یونین کی بہتری اور ورکرز کے حقوق کیلئے بھرپور کوششیں کریں گے۔

متعلقہ آرٹیکلز

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button