زہرہ شاہد کے ق ت ل میں کون لوگ ملوث ہیں ؟علی زیدی کے انکشاف نے ہلچل مچادی

کراچی (نیوز ڈیسک) وفاقی وزیر برائے بحری امور علی زیدی نے انکشاف کیا ہے کہ زہرہ شاہد کے قتل میں بابر غوری کے بھرتی کردہ ملازمین ملوث ہیں۔ تفصیلات کے مطابق اپنے ایک بیان میں انہوں نے کہا کہ سابق وفاقی وزیر برائے پورٹس اینڈ شپنگ بابر غوری کے بھرتی کر دہ کے پی ٹی ملازمین پاکستان تحریک انصاف کی رہنماء زہرہ شاہد کے قتل میں ملوث ہیں ، اس وقت بابر غوری ملک سے فرار ہو کر امریکا میں مقیم ہیں کیوں کہ زہرہ شاہد کو قتل کرنے والے 2 ملزمان کے پی ٹی کے ملازمین تھے ، ان دونوں ملزمان کو بابر غوری نے بھرتی کیا تھا۔واضح رہے کہ 2013ء کے عام انتخابات میں

ڈیفنس اور کلفٹن پر مشتمل حلقے میں مبینہ دھاندلی کے خلاف تحریک انصاف کے جاری احتجاج کے دوران زہرہ شاہد کے قتل کا واقعہ پیش آیا تھا ، سنہ 2013 میں ہونے والے عام اتنخابات میں حلقہ این اے 250 کے ابتدائی نتائج میں ایم کیو ایم کی خوش بخت شجاعت کو کامیاب قرار دیا گیا تھا جس کے خلاف پاکستان تحریک انصاف کے رہنما عارف علوی کی قیادت میں احتجاجی تحریک شروع کی۔تحریک انصاف کے احتجاج کے بعد الیکشن کمیشن نے این اے 250 کے 43 پولنگ سٹیشنوں پر دوبارہ انتخابات کا حکم دیا تھا تاہم پولنگ سے چند روز قبل زہرہ شاہد کو فائرنگ کرکے قتل کر دیا گیا تھا ، نامزد مجرمان میں زاہد عباس زیدی اور راشد عرف ٹیلر ماسٹر عرفان اور کلیم شامل تھے ، مجرموں کو زہرہ شاہد کے ڈرائیور نے جج کے سامنے شناخت کرلیا تھا ، مجرمان نے اعتراف کرتے ہوئے کہا تھا کہ شہر میں خوف پھیلانے کیلئے بانی ایم کیو ایم کی ہدایت پر زہرہ شاہد کو قتل کیا ، تاہم سندھ ہائی کورٹ نے دستاویزات شواہد میں معمولی تضاد کی بنیاد پر زہرہ شاہد قتل کیس کے مجرموں کی سزائے موت کو عمر قید میں تبدیل کردیا ۔

متعلقہ آرٹیکلز

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button