سرکاری ہسپتالوں کی لڑائی نے مریض کی جان لے لی

کراچی (نیوز ڈیسک)صوبہ سندھ کے دارالحکومت کراچی میں سرکاری ہسپتالوں کی لڑائی نے مریض کی جان لے لی۔ تفصیلات کے مطابق شہر قائد کے علاقے لیاقت آباد میں ٹریفک حادثے میں زخمی ہونے ولا نوجوان سرکاری ہسپتالوں کی آپس کی لڑائی کے باعث جان سے گیا کیوں کہ ٹریفک حادثے میں زخمی ہونے والے نوجوان کو پہلے عباسی شہید ہسپتال منتقل کیا گیا ، ہسپتال میں سی ٹی اسکین نہ ہونے پر مریض کو جناح اسپتال منتقل کرنا پڑا لیکن جناح ہسپتال انتظامیہ نے عباسی شہید ہسپتال کا کیس لینے سے انکار کر دیا ، جس کی وجہ سے نوجوان کو واپس عباسی شہید ہسپتال منتقل کیا جا رہا تھا کہ اس دوران وہ راستے میں ہی دم توڑ گیا۔دوسری جانب وزیر اعظم

عمران خان نے جدید سرکاری ہسپتال کی تصاویر شیئر کردیں ، سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر جاری کیے گئے ایک پیغام میں وزیر اعطم عمران خان نے بتایا کہ بہت سی کاوشوں کے بعد خیبرٹیچنگ اسپتال کو مکمل تزئینِ نو اور جدت سے آراستہ کیاجا چکاہے ، خیبر ٹیچنگ اسپتال پشاور کی بڑی محنت سے تعمیر نو کی گئی ، نئے اسٹیٹ آف دی آرٹ اسپتال کی تعمیر بہت آسان ہے لیکن پہلے سے موجود اسپتالوں کو ٹھیک کرنا مشکل کام ہے۔ وزیر اعظم نے لکھا کہ موجودہ سرکاری ہسپتالوں کی اصلاح کی نسبت اعلیٰ معیار کے ایک نئےاسپتال کی تعمیرکہیں زیادہ آسان ہے ، اس لیے بہترین کاوشوں پر میں خیبر ٹیچنگ ہسپتال کےبورڈ اور انتظامیہ کو مبارک باد پیش کرتا ہوں۔

متعلقہ آرٹیکلز

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button