یااللہ رحم فرما، زلزلے کے شدید جھٹکے، لوگوں میں خوف و ہراس پھیل گیا

سوات (نیوز ڈیسک) صوبہ خیبر پختونخواہ کے ضلع سوات اور گرد و نواح میں زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گئے۔ تفصیلات کے مطابق ریکٹر اسکیل پر زلزلے کی شدت 4 اعشاریہ 3 ریکارڈ کی گئی ، زلزلہ زلزلے کی گہرائی 143 کلو میٹر تھی اور مرکز کوہ ہندو کش کا پہاڑی علاقہ تھا ، زلزلے کی وجہ سے لوگوں میں خوف و ہراس پھیل گیا اور لوگ کلمہ طیبہ کا ورد کرتے ہوئے گھروں سے نکل آئے تاہم زلزلے کے نتیجے میں کسی قسم کے جانی یا مالی نقصان کی اطلاع موصول نہیں ہوئی۔گزشتہ روز بھی ملک کے شمالی علاقوں مالاکنڈ ڈویژن،

سوات اور گردونواح میں زلزلے کے شدید جھٹکے محسوس کیے گئے ، زلزلے کی شدت چار ریکارڈ کی گئی، زلزلے کے شدید جھٹکوں سے شہری خوف وہراس میں مبتلا ہوگئے ، مالاکنڈ ڈویژن، سوات اور گردونواح کے علاقوں میں چار شدت کے زلزلے کے شدید جھٹکوں سے شہریوں میں خوف وہراس پھیل گیا، خوف میں مبتلا لوگ کلمہ طیبہ کا ورد کرتے ہوئے گھروں، عمارتوں سے باہر سڑک پر نکل آئے ، ریکٹر سکیل پر زلزلے کی شدت 4 ریکارڈ کی گئی ہے، زیرزمین زلزلے کی گہرائی 180 کلو میٹر اور زلزلے کی لہروں کا مرکز کوہ ہندو کش کا پہاڑی سلسلہ تھا۔

متعلقہ آرٹیکلز

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button