چھٹی کے دن انتہائی افسوسناک خبر ، 58 پاکستانی جان کی بازی ہار گئے

پاکستان میں عالمی وبا کورونا وائرس سے گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران مزید 58 افراد جاں بحق ہوگئے جبکہ مجموعی اموات کی تعداد 26 ہزار 720 ہو گئی۔نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر (این سی او سی) کی جانب سے جاری تازہ اعدادو شمار کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران ملک بھر میں مزید 3 ہزار 153 کورونا کیسز رپورٹ ہوئے۔ ملک میں کورونا کیسز کی مجموعی تعداد 12 لاکھ 4 ہزار 520 ہوگئی۔این سی او سی کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران ملک بھر میں 57 ہزار 792 کورونا ٹیسٹ کیے گئے۔ گزشتہ24گھنٹے میں مثبت کیسز کی شرح 5.45 فیصد رہی۔

سندھ میں کورونا کے کیسز کی تعداد 4 لاکھ 44 ہزار 464، خیبر پختونخوا میں ایک لاکھ 68 ہزار 258، پنجاب میں 4 لاکھ 13 ہزار 182، اسلام آباد میں ایک لاکھ 2 ہزار 617، بلوچستان میں 32 ہزار 569، آزاد کشمیر میں 33 ہزار 268 اور گلگت بلتستان میں 10 ہزار 162 ہو گئی ہے۔کورونا کے سبب سب سے زیادہ اموات پنجاب میں ہوئی ہیں جہاں 12 ہزار 211 افراد جان کی بازی ہار چکے ہیں جبکہ سندھ میں 7 ہزار 133، خیبرپختونخوا 5 ہزار 250، اسلام آباد 887، گلگت بلتستان 179، بلوچستان میں 342 اور آزاد کشمیر میں 718 افراد جان کی بازی ہار چکے ہیں۔

متعلقہ آرٹیکلز

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button