صبح سویرے انتہائی افسوسناک خبر ، 82افراد لقمہ اجل بن گئے

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک)کورونا وائرس سے 82 افراد جاں بحق ہوگئے، جس کے بعد اموات کی تعداد 26 ہزار 662 ہوگئی۔ پاکستان میں کورونا کے تصدیق شدہ کیسز کی تعداد 12 لاکھ ایک ہزار 367 ہوگئی۔نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر کے تازہ ترین اعدادوشمار کے مطابق گذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 3 ہزار 480 نئے کیسز رپورٹ ہوئے، پنجاب میں 4 لاکھ 10 ہزار 463، سندھ میں 4 لاکھ 42 ہزار 401، خیبر پختونخوا میں ایک لاکھ 67 ہزار 154، بلوچستان میں 32 ہزار 517، گلگت بلتستان میں 10 ہزار 109، اسلام آباد میں ایک لاکھ 2 ہزار 94 جبکہ آزاد کشمیر میں 33 ہزار 131 کیسز رپورٹ ہوئے۔

ملک بھر میں اب تک ایک کروڑ 83 لاکھ 47 ہزار 597 افراد کے ٹیسٹ کئے گئے، گذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 61 ہزار 128 نئے ٹیسٹ کئے گئے، اب تک 10 لاکھ 82 ہزار 988 مریض صحتیاب ہوچکے ہیں جبکہ 5 ہزار 362 مریضوں کی حالت تشویشناک ہے۔پاکستان میں کورونا سے ایک دن میں 82 افراد جاں بحق ہوئے جس کے بعد وائرس سے مرنے والوں کی تعداد 26 ہزار 662 ہوگئی۔ پنجاب میں 12 ہزار 198، سندھ میں 7 ہزار 116، خیبرپختونخوا میں 5 ہزار 225، اسلام آباد میں 886، بلوچستان میں 342، گلگت بلتستان میں 179 اور آزاد کشمیر میں 716 مریض جان سے ہاتھ دھو بیٹھے۔

متعلقہ آرٹیکلز

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button