جمعہ کے روز انتہائی افسوسناک خبر،83افراد لقمہ اجل بن گئے، کہرام مچ گیا

اسلام آباد(نیوز ڈیسک) ملک بھر میں کورونا وائرس کے حملے پوری شدت سے جاری ، چوبیس گھنٹوں میں مہلک وائرس سے مزید 83 افراد جان کی بازی ہار گئے، جس کے بعد کورونا وائرس سےمرنے والوں کی تعداد 26 ہزار 580 ہو گئی، نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر کے تازہ ترین اعدادو شمار کے مطابق چوبیس گھنٹے کے دوران 3689 نئے کیسز سامنے آئے۔کورونا مثبت کیسز کی شرح 6 اعشاریہ صفر تین فیصد ریکارڈ کی گئی۔ این سی او سی کے مطابق پاکستان میں ایکٹو کیسز کی تعداد 91ہزار 440 ہے ، مجموعی کیسز کی تعداد 11لاکھ 97ہزار 887ہو گئی ۔کوروناوائرس سے اب تک 10لاکھ 79 ہزار 867 افراد کورونا سے صحت یاب ہو چکے۔

اعدادوشمار کے مطابق پنجاب میں 4لاکھ 10ہزار 436،سندھ میں 4لاکھ 42ہزار 401،خیبر پختونخوا میں ایک لاکھ 67ہزار 154،اسلام آباد میں ایک لاکھ 2ہزار 94 اور بلوچستان میں 32ہزار 517 کیسز رپورٹ ہوئے۔آزاد کشمیر میں 33ہزار 131 اور گلگت بلتستان میں 10ہزار 127 افراد کورونا سے متاثر ہوئے ہیں۔ دوسری جانب نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر نے کورونا پابندیوں میں توسیع کا فیصلہ کرلیا ہے، 24 حساس اضلاع میں تعلیمی ادارے مزید ایک ہفتے کیلئے پندرہ ستمبر تک بند رہیں گے، توسیع کا فیصلہ کورونا کی صورتحال اور ہیلتھ سسٹم پر دباؤ کے باعث کیا گیا۔ تفصیلات کے مطابق وفاقی وزیر اور چیئرمین این سی اوسی اسد عمر کی زیرصدارت اعلٰی سطحی اجلاس ہوا، جس میں کورونا پھیلاؤ کی صورتحال، کیسز کی شرح، ایس اوپیز پر عملدرآمد سمیت ویکسی نیشن کی رفتار کا جائزہ لیا گیا۔اجلاس میں این سی اوسی نے کورونا پابندیوں میں توسیع کا فیصلہ کرتے ہوئے کہا کہ24 حساس اضلاع میں تعلیمی ادارے مزید ایک ہفتے کیلئے بند رہیں گے، توسیع کا فیصلہ کورونا کی صورتحال اور ہیلتھ سسٹم پر دباؤ کے باعث کیا گیا۔ اس سے قبل 29 اگست کو کورونا پابندیوں کا دائرہ 13اضلاع سے بڑھا کر 27 اضلاع تک کیا گیا تھا اور پابندیوں کا اطلاق 4 سے 12 ستمبر تک کیا گیا تھا۔ اب ملک بھر کے 24 اضلاع میں کورونا پابندیوں میں ایک ہفتے کی توسیع کا فیصلہ کیا گیا ہے، اسلام آباد، پنجاب کے 11اضلاع، خیبرپختونخواہ کے 9، سندھ ، گلگت بلتستان اور آزاد کشمیر کے دو، دواضلاع شامل ہیں۔

متعلقہ آرٹیکلز

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button