فیاض چوہان کا عظمیٰ بخاری کو ٹیلیفون ’’کتنی بری شکل والی تصویر آ رہی ہے‘‘ کہہ کرعظمیٰ بخاری نے فون بند کردیا

لاہور(نیوز ڈیسک) پاکستان تحریک انصاف کے رہنما اور صوبائی وزیر فیاض الحسن چوہان نے مسلم لیگ(ن)پنجاب کی سیکرٹری اطلاعات رہنما عظمیٰ بخاری کو فون کیا تاہم انہوں نے فون سننے کے بجائے بند کر دیا۔فیاض چوہان کا عظمی بخاری کو فون رانا ثناءاللہ کی موجودگی میں آیا جس پر انہوں نے کہا کہ فیاض چوہان کا فون آ رہا ہے،کتنی بری شکل والی تصویر آ رہی ہے، جبکہ فیاض الحسن چوہان کا کہنا ہےکہ میں نے عظمی بخاری کو خراج تحسین پیش کرنے کے لیے فون کیا ۔ساڑھے 14نکمے مل کر جو جھوٹ نہیں بول سکے انہوں نے وہ اکیلے بولے۔انہوں نے کہا کہ عظمیٰ بخاری کو کہنا تھا

کہ آپ نے جھوٹ دل کھول کر بولے، شاباش دینے کے لیے فون کیا۔دوسری جانب عظمی بخاری نے حکومت پر سخت تنقید کرتے ہوئے کہا کہ ہ پنجاب کی تاریخ میں پہلی مرتبہ 20کلو آٹے کا تھیلا 1150سے 1200روپے تک میں فروخت ہورہا ہے۔شہبازشریف کے دور یہی آٹا 600کا تھیلا مل رہا تھا۔گندم کا فی من ریٹ 22سو روپے تک پہنچ گیا ہے۔ اپنے بیان میں انہوںنے کہاکہ ایک ہفتے میں آٹے کی قیمت میں 80روپے اضافہ ہوا ہے،ایک کلو گھی نے ٹرپل سنچری بھی کراس کرلی ہے،چھ ماہ سے چینی مسلسل سنچری سکور سے زائد کررہی ہے،پہلے چینی میں جہانگیرترین کو نوازا گیا اب خسرو بختیار کو نوازا جارہا ہے،پہلے سنتے تھے غریب صرف =مرغی گوشت کانہیں کھاسکتے تو دال روٹی کھالیںلیکن آج دال اور روٹی بھی غریب کی پہنچ سے دور ہو چکی ہے۔انہوںنے کہا کہ چنے کی دال 160روپے کلو اور روٹی پندرہ سے 20روپے کی مل رہی ہے۔سبزیوں کے ریٹس بھی آسمان سے باتیں کررہے ہیں۔عمران خان اور عثمان بزدار کسی دن خود مارکیٹ میں سودا سلف لینے جائیں ان کو مہنگائی کا لگ پتہ جائے گا۔پنجاب کے وزیر خوراک اور وزیر صنعت عرصہ دراز سے غائب ہیں۔

متعلقہ آرٹیکلز

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button