بلاول بھٹو نے ن لیگ کو حکومت کا سہولت کار قرار دیدیا

رحیم یار خان (نیوز ڈیسک) چئیرمین پاکستان پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری نے کارکنوں سے خطاب میں مسلم لیگ ن کو آڑے ہاتھوں لیتے ہوئے کہا کہ آپ اپوزیشن کا کردار ادا کریں یا اعلان کریں حکومت کے سہولت کار ہیں، ہم نے لانگ مارچ کا اعلان کیا آپ اس وقت بھی پیچھے ہٹ گئے، یہ کٹھ پتلی کا کٹھ پتلی ہے، آپ ہمت پکڑو یہ گر جائے گا۔انہوں نے مسلم لیگ ن کا نام لیے بغیر ان پر تنقید کے نشتر چلائے اور کہا کہ ایسا نہیں ہوسکتا ووٹ کی عزت کے ساتھ دھوکا کیا جائے۔ چیئرمین پیپلزپارٹی بلاول بھٹو کا کہنا تھا کہ پیپلز پارٹی جیالوں کی محنت کے سبب مضبوط ہو رہی ہے،

پیپلزپارٹی مستقبل میں حکومت بنائے گی، وفاق کے ساتھ پنجاب میں بھی حکومت بنائیں گے۔ انہوں نے کہا کہ ہم پر مسلط کیے گئے کھلاڑی نے کیا حشر کر دیا ، کرپشن کا خاتمہ، ایک کروڑ نوکریاں، 50 لاکھ گھروں کا وعدہ کیا گیا، موجودہ حکومت نے ایک بھی وعدہ پورا نہیں کیا۔بلاول بھٹو نے کہا کہ عمران خان کا ہر وعدہ جھوٹا نکلا، ملکی تاریخ میں اتنی مہنگائی نہیں دیکھی جو خان صاحب لے کر آئے، جن کے پاس روزگار تھا وہ بھی چھین لیا گیا، یہ ظالم اور عوام دشمن حکومت ہے، پیپلزپارٹی دور میں ریکارڈ روزگار فراہم کیا گیا، پیپلزپارٹی دور حکومت میں پنشن میں 100 فیصد اضافہ کیا گیا، عوامی حکومت میں عوام کے مفاد کے لیے سوچا جاتا ہے۔قبل ازیں ملتان میں پرنٹ میڈیا کے نمائندوں سے گفتگو کرتے ہوئے چئیرمین پاکستان پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری نے کہا کہ پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے کہا ہے کہ کارڈز سنبھال کر رکھے ہیں، باقی جماعتیں اٹھتی بیٹھتی بھی اشاروں پر ہیں۔ دیگر سیاسی جماعتوں کو اقتدار میں لانے کے لیے بندوبست کیا جاتا ہے جبکہ پیپلز پارٹی ہمیشہ عوامی بندوبست کے ذریعے اقتدار میں آتی ہے،اپوزیشن صرف پیپلزپارٹی کر رہی ہے۔ انہوں نے کہا کہ جب بھی الیکشن ہوا اقتدار پیپلز پارٹی کا ہو گا۔

متعلقہ آرٹیکلز

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button