یاسر نواز بھی اپنی اہلیہ کا مذاق اڑانے لگے

اسلام آباد (نیوز ڈیسک) اداکار یاسر نواز نے بھی اپنی اہلیہ ندا یاسر کا مذاق اڑانے لگے۔اداکار و ہدایت کار یاسر نواز نے اپنی اہلیہ ندا یاسر کا فارمولا چلا دیا اور ندا یاسر کی وائرل فارمولاکار ویڈیو پر خود اپنا انداز چڑھا دیا۔واضح رہے کہ چند روز قبل مارننگ شو کی میزبان ندا یاسر کے شو کی ایک پرانی مختصر ویڈیو وائرل ہوئی تھی جس میں وہ فارمولا ون کار سے متعلق اس کار کو بنانے والے دو طالبعلموں سے سوالات کر رہی تھیں۔ سوالوں سے اندازہ ہو رہا تھا کہ انہیں نہ تو فارمولا ون کار کے بارے میں کوئی معلومات ہیں اور

نہ ہی انہوں نے شو کرنے سے پہلے شو کے موضوع کے حوالے سے تھوڑی سی بھی ریسرچ کی ہے۔بے تکے سوالات کی وجہ سے ندا یاسر شو کے دوران کافی عجیب لگ رہی تھیں اور یہی بات سوشل میڈیا صارفین نے بھی نوٹ کی اور ان کا خوب مذاق اڑایا۔ یہاں تک کہ ان کا نام ٹوئٹر پر دو دن تک ٹرینڈ میں رہا۔لوگوں نے ندا یاسر کا مذاق اڑاتے ہوئے کہا تھا ندا اپنے شو میں صرف شادیاں ہی کروائیں، تو کسی نے کہا ایسا تب ہوتا ہے جب آپ اپنی ڈگری آن لائن مکمل کرتے ہیں۔ اس کے علاوہ ندا پر بہت ساری میمز بھی بنی گئیں۔

متعلقہ آرٹیکلز

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button