پنجاب حکومت نےکورونا ایس او پیز کمیٹیاں تشکیل دے دیں

لاہور(نیوزڈیسک)صوبائی وزیر تعلیم پنجاب ڈاکٹر مراد راس نے کہا ہے کہ کورونا ایس او پیز کیلئے کمیٹیاں تشکیل دے دی گئی ہیں ، ہر چیز کی ذمہ داری حکومت نہیں اٹھا سکتی ۔ نجی ٹی وی چینل سے گفتگو میں ڈاکٹر مراد راس کا کہنا تھا کہ والدین، اساتذہ اور دیگر ذمہ داروں کو اپنا اپنا کردار ادا کرنا ہوگا۔انہوں نے کہا کہ بہن بھائی اگر ایک اسکول میں پڑھتے ہوں تو ان کو ایک ہی روز بلائیں گے۔چند روز قبل وفاقی حکومت نے ملک بھر میں کورونا وائرس کے باعث بند تعلیمی ادارے 15 ستمبر سے کھولنے کا حتمی اعلان کیا تھا۔اسلام آباد میں معاون خصوصی برائے صحت ڈاکٹر فیصل سلطان کے ہمراہ پریس کانفرنس کرتے ہوئے وفاقی وزیر تعلیم شفقت محمود نے کہا تھا کہ نیشنل کمانڈ

اینڈ کنٹرول سینٹر(این سی او سی) نے تعلیمی ادارے کھولنے کی حتمی منظوری دے دی ہے۔انہوں نے کہا کہ 13 مارچ کو اسکول بند کرنے کا مشکل فیصلہ کیا تھا، کورونا کے دوران بچوں کے امتحانات لینا ناممکن تھا۔وزیر تعلیم نے کہا کہ ماہرین کی رائے، تھنک ٹینکس رپورٹ اورخطےکی صورتحال کا جائزہ لیا جس کے بعد تعلیمی اداروں کو بتدریج کھولنے کا فیصلہ کیا ہے۔ان کا کہنا تھا کہ 15 ستمبر سے یونیورسٹیاں اور کالجز کھولےجائیں گے جب کہ 9 ویں اور10 ویں جماعت کے لیے بھی اسکول کھولے جا رہے ہیں۔انہوں نے بتایا کہ چھٹی سے آٹھویں کلاسز کے اسکول 23 ستمبر سے کھلیں گے جب کہ 30 ستمبر کو حالات کا جائزہ لینے کے بعد پرائمری اسکول کھولےجائیں گے۔

متعلقہ آرٹیکلز

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button